وارانسی میں راہول گاندھی کے طیارہ کو اترنے کی اجازت نہیں دی گئی
سینئر کانگریس لیڈر اجئے رائے نے آج الزام عائد کیا کہ کیرالا کے مقام وایاناڈ سے واپسی پر راہول گاندھی کا طیارہ بابت ایئرپورٹ پر اترنے والا تھا۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس لیڈر کا خیرمقدم کرنے ایئرپورٹ پر دیگر پارٹی لیڈر مودود تھے، لیکن طیارہ کو وقت ِ آخر میں لینڈنگ کرے کی اجازت نہیں دی گئی۔
وارانسی: کانگریس نے یہ دعویٰ کیا کہ کل رات دیر گئے راہو گاندھی کے طیارہ کو یہاں ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے (اترنے) کی اجازت نہیں دی گئی، تاہم ایئرپورٹ حکام نے اس الزام کی تردید کی۔
سینئر کانگریس لیڈر اجئے رائے نے آج الزام عائد کیا کہ کیرالا کے مقام وایاناڈ سے واپسی پر راہول گاندھی کا طیارہ بابت ایئرپورٹ پر اترنے والا تھا۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس لیڈر کا خیرمقدم کرنے ایئرپورٹ پر دیگر پارٹی لیڈر مودود تھے، لیکن طیارہ کو وقت ِ آخر میں لینڈنگ کرے کی اجازت نہیں دی گئی۔ راہول گاندھی قومی دارالحکومت کو لوٹ گئے۔
وارانسی ایئرپورٹ ڈائرکٹر اریا ما سانیال نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ راہول گاندھی کی آمد سے متعلق قبل از وقت اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ ڈائرکٹر نے الزام کی تردید کی اور کہا کہ انھوں نے راہول گاندھی کے طیارہ کو اجازت دینے سے انکار نہیں کیا۔
ایئرٹریفک کنٹرولر سے کہا گیا کہ طیارہ کی ایئرپورٹ پر لینڈنگ منسوخ کردی گئی ہے۔ رائے نے بتایا کہ سابق صدرِ کانگریس آج کملا نہرو آف میموریل ہاسپٹل میں ایک تقریب کے لیے شرکت کرنے والے تھے۔