راہول گاندھی کی سیکورٹی میں چُوک (ویڈیو)
کانگریس قائد راہول گاندھی اتوار کے دن اپنی ووٹر ادھیکار یاترا کے دوران ایک لمحہ کیلئے اس وقت حیران رہ گئے جب ایک نامعلوم شخص نے اچانک انہیں سختی سے بھیچ لیا اور اس نے ان کے کندھے پر بوسہ لیا۔
پورنیہ(بہار)۔24 اگست (پی ٹی آئی) کانگریس قائد راہول گاندھی اتوار کے دن اپنی ووٹر ادھیکار یاترا کے دوران ایک لمحہ کیلئے اس وقت حیران رہ گئے جب ایک نامعلوم شخص نے اچانک انہیں سختی سے بھیچ لیا اور اس نے ان کے کندھے پر بوسہ لیا۔
یہ واقعہ ضلع پورنیہ میں پیش آیا۔ راہول گاندھی ارڑیہ سے موٹر سائیکل پر پورنیہ پہنچے تھے۔راہول گاندھی کو بڑی مشکل سے موٹر سائیکل کا توازن برقرار رکھنا پڑا۔
سیکورٹی عملہ اس نوجوان پر ٹوٹ پڑا۔ سیکورٹی والوں نے اسے تھپڑ مارے اور بازو ٹھکیل دیا۔
سیکوریٹی چوک کے بارے میں پوچھنے پر ایس پی سوئٹی سہراوت نے کہا کہ راہول گاندھی کی سیکورٹی ٹیم نے اگر تشویش ظاہر کی تو ہم اس شخص کے خلاف کارروائی کریں گے۔
राहुल गांधी की सुरक्षा में भारी चूक, गले तक पहुँचा युवक का हाथ …..
— I'm ali journalist (@alijournalist77) August 24, 2025
सुरक्षा में चूक का खामियाजा गांधी परिवार को पहले भी भुगतना पड़ा है ….@RahulGandhi #RahulGandhi pic.twitter.com/nUZTQhO4RT