حیدرآباد

حیدرآباد گنیش وسرجن، خیریت آباد منڈپ پر خصوصی توجہ، اضافی پولیس فورس تعینات

وزیر پونم پربھاکر نے کہا ہے کہ کل حیدرآباد میں گنیش وسرجن کے لئے تمام انتظامات کرلئے گئے ہیں۔ انہوں نے آج خیریت آباد میں واقع گنیش منڈپ میں پوجا کی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

حیدرآباد: وزیر پونم پربھاکر نے کہا ہے کہ کل حیدرآباد میں گنیش وسرجن کے لئے تمام انتظامات کرلئے گئے ہیں۔ انہوں نے آج خیریت آباد میں واقع گنیش منڈپ میں پوجا کی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ خبریں
حسین ساگر پر گنیش نمرجن کی تیاریاں جاری، سٹی کمشنر پولیس کا دورہ
گنیش وسرجن کے انتظامات مکمل:وزیرٹرانسپورٹ
جی ایچ ایم سی کا غزل اور شاعری کا ثقافتی پروگرام
شہر حیدرآباد میں 14، پولیس انسپکٹرس کے تبادلے
حسین ساگر کے دو گیٹوں سے پانی کا اخراج

بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی ایچ ایم سی حدود میں 300 کرینوں کو رکھا گیا ہے، جبکہ وسرجن کے لئے ٹینک بنڈ پر 135کرینیں رکھی گئی ہیں۔

خیریت آباد گنیش شوبھا یاترا کل صبح شروع ہوگی اور دوپہر تک وسرجن کا عمل پورا کرلیا جائے گا۔ 70 فٹ طویل خیریت آباد گنیش کے وسرجن کے لئے 75فٹ طویل ایک عصری گاڑی استعمال کی جائے گی، جس کے 26پہئے ہوں گے اور جو 100 ٹن وزن لاد سکتی ہے۔ بالاپور گنیش لڈو کا ہراج کل صبح 9:30بجے ہوگا۔

سٹی پولیس کمشنر سی وی آنند نے کہا کہ کل صبح 6بجے سے پرسوں صبح8 بجے تک ٹریفک تحدیدات رہیں گی۔

مختلف مقامات سے آنے والی خانگی بسیں اور ہیوی وہیکلس کو او آر آر سے شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں رہے گی۔ کمشنر نے کہا کہ وسرجن کے عمل کو پرامن بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

جیسا کہ ڈھائی ہزار پولیس ملازمین ڈیوٹی پر ہوں گے۔ حیدرآباد میٹرو نے کل رات دوبجے تک ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آخری میٹرو ٹرین رات ایک بجے روانہ ہوگی اور دو بجے اپنی منزل پر پہنچے گی۔