کرناٹک

راہل ناقابل تسخیر ہیں، کرناٹک کے نتائج پر کانگریس کا ردعمل

نئی دہلی: کانگریس نے ہفتہ کو اپنے لیڈر راہل گاندھی کا ایک ویڈیو شیئر کرکے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی زبردست برتری کے درمیان انہیں 'ناقابل تسخیر' شخص قرار دیا۔

نئی دہلی: کانگریس نے ہفتہ کو اپنے لیڈر راہل گاندھی کا ایک ویڈیو شیئر کرکے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی زبردست برتری کے درمیان انہیں ‘ناقابل تسخیر’ شخص قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
نیٹ امتحان پر برہمی کی گونج پارلیمنٹ میں سنائی دے گی: کانگریس
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
یوپی میں کانگریس’شکریہ یاترا’ نکالے گی

کانگریس نے سوشل میڈیا پر 50 سیکنڈ کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں مسٹر گاندھی کے ساتھ ساتھ مختلف طبقوں کے لوگ بھی ہیں جو ان کی ‘بھارت جوڑو یاترا’ کے دوران ان کے ساتھ شامل ہوئے تھے۔ ویڈیو میں سیا کے گانے ‘انسٹاپ ایبل’ کا بیک گراؤنڈ میوزک ہے۔

کانگریس نے مسٹر گاندھی کا حوالہ دیتے ہوئے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا۔”میں ناقابل تسخیر ہوں، مجھے پورا بھروسہ ہے، ہاں، میں آج ناقابل تسخیر ہوں،”

خیال رہے کہ پارٹی کے سابق صدر کی قیادت میں گزشتہ سال ستمبر میں تمل ناڈو کے کنیا کماری سے شروع ہونے والی بھارت جوڑو یاترا کرناٹک سمیت کئی ریاستوں سے ہوتی ہوئی جنوری میں جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اختتام پذیر ہوئی تھی ۔

کانگریس نے اس یاترا کو پارٹی کا سب سے فیصلہ کن عوامی رابطہ پروگرام قرار دیا تھا۔

دریں اثنا، کانگریس کے جنرل سکریٹری اور پارٹی کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے ٹویٹ کیا "کرناٹک میں نتائج کے بعد اب یہ طے ہے کہ کانگریس جیت گئی ہے اور وزیر اعظم ہار گئے ہیں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )نے اپنی انتخابی مہم کو ریفرنڈم بنا دیا تھا،جسے پوری طرح مسترد کر دیا گیا ہے۔”

وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے مسٹر رمیش نے کہا "وزیر اعظم نے ‘تفرقہ’ کا ٹیکہ لگایا اور ‘پولرائز’ کرنے کی کوشش کی۔

کرناٹک کا نتیجہ ایک ایسا انجن ہے جو معاشی ترقی کو سماجی ہم آہنگی کے ساتھ جوڑ دے گا۔” انہوں نے کہا کہ کانگریس نے کرناٹک کے انتخابات مقامی مسائل روزگار اور غذائی تحفظ، مہنگائی، کسانوں کی پریشانی، بجلی کی فراہمی، بے روزگاری اور بدعنوانی پر لڑا تھا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق دوپہر 12 بجے تک کانگریس 224 اسمبلی سیٹوں میں سے 121 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے، جب کہ بی جے پی 72 اور جنتا دل (سیکولر) 24 سیٹوں پر آگے ہے۔

کرناٹک میں پارٹی کی جیت کا اشارہ ملنے کے بعد یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر میں پارٹی کارکنان کے باہر جمع ہونے کے بعد جشن منانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

a3w
ذریعہ
یو این آئی
a3w