دہلی

کسانوں کے ساتھ راہول کی بات چیت کانگریس کی حساسیت کی علامت: کھڑگے

کھڑگے نے کہاکہ راہول نے چارپائی پر بیٹھ کر کھانا کھایا اور کھیت کے مزدوروں سے بات چیت بھی کی۔ مسٹر کھڑگے نے گاندھی کے کھیت مزدوروں کے ساتھ اس بات چیت کے بعد یہ تبصرہ کیا ہے۔

نئی دہلی: کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے نے ہفتہ کو کہا کہ پارٹی لیڈر راہول گاندھی کا ٹریکٹر چلاتے ہوئے کھیتوں میں جانا اور کھیت مزدوروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے ان کے ساتھ بات چیت کرنا اس حقیقت کی علامت ہے کہ کانگریس کسان دوست اور اناج فراہم کرنے والوں کے تئیں حساس ہے۔

متعلقہ خبریں
ملک میں بے روزگاری سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں: ملیکارجن کھرگے
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
مرزا پور میں حادثہ، 10 مزدور ہلاک
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت

گاندھی آج صبح ہریانہ میں سونی پت کے نزدیک گوہانہ کے کھیت پر ٹریکٹر کے ساتھ پہنچے اور کھیت مزدوروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دھان کی بوائی کی۔ انہوں نے چارپائی پر بیٹھ کر کھانا کھایا اور کھیت کے مزدوروں سے بات چیت بھی کی۔ مسٹر کھڑگے نے مسٹر گاندھی کے کھیت مزدوروں کے ساتھ اس بات چیت کے بعد یہ تبصرہ کیا ہے۔

کھڑگے نے ٹویٹ کیا، "ہمارا فخر، ہندوستان کے کسان۔ ہمیں لوگوں کو متحد کرنا ہے، ہمیں سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔ آج ہریانہ کے سونی پت میں مسٹر راہل گاندھی نے ہمارے اناج دینے والے کسانوں اور محنت کش کھیت مزدوروں کے ساتھ بات چیت کی۔ یہ کانگریس پارٹی کی حساسیت کا مظہر ہے۔”

کانگریس کے مواصلاتی سربراہ جے رام رمیش نے کہا، "بھارت جوڑو یاترا کا ایک اہم موضوع کسانوں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود تھا۔ راہل گاندھی ہمیشہ ان کے لیے لڑتے رہیں گے۔ انہوں نے آج صبح ہریانہ کے سونی پت ضلع کے گوہانہ کے نزدیک کسانوں کے ساتھ کافی وقت گزارا۔۔”