اضلاع حیدرآباد اور رنگاریڈی کے پبس اور بارس پر دھاؤے
جائنٹ کمشنر قریشی، اسسٹنٹ کمشنر آرکشن اور انیل کمار ریڈی، ایڈیشنل ایس پی بھاسکر نے ان بیک وقت دھاؤں کی نگرانی کی۔ ان ٹیموں ن ے حیدرآباد میں 12بارس اور پبس کے علاوہ ضلع رنگاریڈی میں 13 پبس اور بارس کی تلاشی لی۔
حیدرآباد: منشیات کی لعنت کے خاتمہ کی مہم کے حصہ کے طور پر تلنگانہ کے محکمہ نشہ بندی و آبکاری نے حیدرآباد اور اس کے نواحی ضلع رنگاریڈی کے کئی پبس اور بارس پر دھاؤے کئے۔
ہفتہ کی شب ان دونوں اضلاع کے مشہور کئی پبس اور بارس پر دھاؤں کے لئے25 ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ دھاؤں کے بعد ہر ٹیم نے مشتبہ افراد کا پیانل ڈرگس ڈیٹکٹین کٹ کے ذریعہ معائنہ کیا تاکہ اس بات کی تصدیق کی جاسکے کہ آیا ان مشتبہ افراد نے منشیات کا استعمال تو نہیں کیا ہے۔
ڈائرکٹر نشہ بندی و آبکاری وی بی کملا سن ریڈی کی ہدایت پر یہ دھاؤے کئے گئے۔ جائنٹ کمشنر قریشی، اسسٹنٹ کمشنر آرکشن اور انیل کمار ریڈی، ایڈیشنل ایس پی بھاسکر نے ان بیک وقت دھاؤں کی نگرانی کی۔ ان ٹیموں ن ے حیدرآباد میں 12بارس اور پبس کے علاوہ ضلع رنگاریڈی میں 13 پبس اور بارس کی تلاشی لی۔
محکمہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے پہلے ہی پبس اور بارس انتظامیہ کو خبردار کردیا ہے کہ اگر وہ ان احاطوں میں منشیات کے استعمال کی اجازت دیتے ہیں تو ان کے پبس اور بارس کے لائسنس منسوخ کردئیے جائیں گے۔ دریں اثنا شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ پیٹ بشیر آباد میں پولیس نے ایک کرانہ شاپ سے گانجہ کے چاکلیٹس کو ضبط کرلیاہے۔
اسپیشل آپریشن ٹیم (ایس او ٹی) میڑچل اور پیٹ بشیر آباد پولیس نے علاقہ سبھاش نگر کی ایک کرانہ شاپ پر دھاوا کرتے ہوئے 200گانجہ چاکلیٹس کو ضبط کرلیا۔ اس سلسلہ میں ایک ملزم پیوش پانڈے کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے کہا کہ تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ملزم گزشتہ 6 ماہ سے صارفین کو گانجہ چاکلیٹس فروخت کررہا تھا۔ پولیس نے شہر اور نواحی علاقوں کے مختلف مقامات پر اسی طرح کے دھاؤے کرتے ہوئے گانجہ چاکلیٹس کو ضبط کرلئے تھے۔