تلنگانہ

کاماریڈی میں ریل روکو احتجاج — کویتا کی گرفتاری، بی سی ریزرویشن پر بی جے پی کو سخت پیغام

حراست میں لیے جانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ آج کا ریل روکو پروگرام صرف تلنگانہ ہی نہیں بلکہ دہلی تک ایک سخت اور واضح پیغام پہنچانے کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ طبقات کے ساتھ ناانصافی ناقابل برداشت ہے اور بی جے پی کو اپنی ضد چھوڑنی ہوگی۔

کاماریڈی: تلنگانہ جاگروتی کی صدر کلواکنٹلہ کویتا کو آج کاماریڈی میں ریل روکو احتجاج کے دوران پولیس نے حراست میں لے لیا۔ یہ احتجاج بی سی برادری کے ریزرویشن کے مسئلہ پر مرکز کی مبینہ ہٹ دھرمی کے خلاف منعقد کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد
لوکل باڈیز انتخابات کے سلسلے میں کانگریس قائد عثمان بن محمد الہاجری کا اہم دورہ

حراست میں لیے جانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ آج کا ریل روکو پروگرام صرف تلنگانہ ہی نہیں بلکہ دہلی تک ایک سخت اور واضح پیغام پہنچانے کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ طبقات کے ساتھ ناانصافی ناقابل برداشت ہے اور بی جے پی کو اپنی ضد چھوڑنی ہوگی۔

کویتانے بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ جان بوجھ کر بی سی برادری کے حقوق میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اسمبلی سے منظور شدہ بی سی ریزرویشن کا بل صدر جمہوریہ اور گورنر کے پاس زیر التوا ہے، اس کے باوجود بی جے پی غیر ضروری رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے، جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ فوری طور پر استعفیٰ دیں اور مرکز پر دباؤ ڈالیں تاکہ بی سی طلبہ اور نوجوانوں کو ان کا جائز حق فراہم کیا جا سکے۔ کویتا نے واضح کیا کہ بی سی طبقے کے لیے 42 فیصد ریزرویشن کی فراہمی میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ تلنگانہ کی بی سی برادری اپنے حقوق کے لیے پرعزم ہے، اور ان کے ساتھ عدم انصاف کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔