حیدرآباد

ریلوے پولیس جدید ٹکنالوجی متعارف کرواتے ہوئے ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ادا کرے گی:راؤ صاحب پاٹل دانوے

مرکزی مملکتی وزیر ریلوے راؤ صاحب پاٹل دانوے نے کہا ہے کہ ریلوے پولیس جدید ٹکنالوجی کو متعارف کرواتے ہوئے ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ادا کرے گی۔

حیدرآباد: مرکزی مملکتی وزیر ریلوے راؤ صاحب پاٹل دانوے نے کہا ہے کہ ریلوے پولیس جدید ٹکنالوجی کو متعارف کرواتے ہوئے ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ادا کرے گی۔

متعلقہ خبریں
وزیر اے لکشمن کمار کی 41ویں آل انڈیا سنٹرل جُلوسِ واپسی اہلِ حرم میں شرکت کی یقین دہانی
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
مولانا ابوالکلام آزاد تقسیم ہند اور دو قومی نظریے کے سخت مخالف تھے
دوسروں کا دل رکھنے اور خوشی بانٹنے کے اثرات زیر عنوان مولانا مفتی حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
یلندو: جمعیت علماء کی منڈلی سطح پر نئی باڈی کا انتخاب

ریلوے پروٹکشن فورس(آر پی ایف) کے یوم تاسیس کے موقع پر، انہوں نے ریلوے پولیس فورس کی پریڈ کا دورہ کیا اور آر پی ایف ٹریننگ سنٹر، حیدرآباد میں منعقد ہ پریڈ کی سلامی لی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آر پی ایف میں 9 فیصد خواتین ہیں جو کہ مسلح افواج میں سب سے زیادہ ہیں۔قبل ازیں آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل منوج یادو نے ریلوے پولیس فورس میں تاریخی تبدیلیوں کی تفصیلات پیش کیں۔

انہوں نے کہاکہ پچھلے ایک سال کے دوران 3 لاکھ سے زیادہ مسافروں کی حفاظت سے متعلق مسائل کو حل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے پولیس حفاظتی مقاصد کے لیے دستیاب جدید آلات کو استعمال کرنے میں پیشرفت کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 400 سے زیادہ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں اور ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے 7 اسٹیشنوں پر چہرے کی شناخت کی سہولیات ہیں۔

پریڈ میں 8پلاٹون نے حصہ لیا جن میں خواتین پلاٹون، ریٹائرڈ عہدیدارو،ڈاگ سکواڈ، کمانڈ فورس اور جدید تکنیکی آلات سے لیس فورس شامل تھی۔پہلی مرتبہ دہلی کے باہر یہ پریڈ منعقد کی گئی۔