تلنگانہ

تلگانہ کے محبوب آباد ضلع میں ریلوے ٹریک کو شدید نقصان پہنچا، کئی ٹرینوں کی آمدورفت متاثر: ویڈیو

تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد کے قریب ایودھیا گاؤں میں ایک ڈیم ٹوٹ گیاجس کی وجہ سے وجئے واڑہ۔قاضی پیٹ روٹ پر کئی ٹرینیں روک دی گئیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد کے قریب ایودھیا گاؤں میں ایک ڈیم ٹوٹ گیاجس کی وجہ سے وجئے واڑہ۔قاضی پیٹ روٹ پر کئی ٹرینیں روک دی گئیں۔

متعلقہ خبریں
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ واری درس قرآن
بارش سے متاثرہ لوگوں کی مدد میں بی آر ایس حکومت یکسر ناکام: کانگریس
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

شدید بارش کی وجہ سے انٹی کنے۔کیسمدرم ریلوے ٹریک کو شدید نقصان پہنچا۔ محبوب آباد کے نواحی علاقے میں شدید پانی ریلوے ٹریک پر جمع ہوگیاجس کی وجہ سے مچھلی پٹنم اور سمہا پوری ایکسپریس ٹرینوں کو روک دیا گیا۔

تھلاپوسالاپلی میں ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچاجس کے سبب محبوب نگر۔وشاکھا ایکسپریس کو 4 گھنٹے کے لیے روک دیا گیا۔

ٹریک پر پانی بھر جانے کی وجہ سے وجئے واڑہ۔قاضی پیٹ روٹ پر 24 ٹرینیں روک دی گئیں۔

سمہادری، مچھلی پٹنم، گوتمی، سنگامترا ایکسپریس، گنگا کاویری، چارمینار، یشونت پور ایکسپریس ٹرینیں روک دی گئیں۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے مسافرین کی سہولت کے لیے ہیلپ لائنس کا انتظام کیا ہے۔

a3w
a3w