حیدرآباد

حیدرآباد میں کل شب بارش۔ نشیبی علاقے زیرِ آب

میرپٹ میونسپل کارپوریشن حدود میں متیالا نگر، ستیہ سائی نگر، بڑنگ پیٹ سمیت کئی قریبی علاقوں کی کالونیوں میں بارش کا پانی تیزی سے جمع ہوا، جس سے مکانات جھیل کی مانند نظر آنے لگے۔ مقامی عوام کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے اس صورتحال پر کوئی توجہ نہیں دی، جس پر لوگوں نے افسران اور عوامی نمائندوں کے خلاف برہمی ظاہر کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں ہفتہ کی رات موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی۔ دو گھنٹے تک بلا توقف برسات ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے اور کئی کالونیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے متاثرہ خاندان شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا
شرفیہ قرأت اکیڈمی کے بارھویں دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم مسابقے کا کامیاب اختتام
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،

میرپٹ میونسپل کارپوریشن حدود میں متیالا نگر، ستیہ سائی نگر، بڑنگ پیٹ سمیت کئی قریبی علاقوں کی کالونیوں میں بارش کا پانی تیزی سے جمع ہوا، جس سے مکانات جھیل کی مانند نظر آنے لگے۔ مقامی عوام کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے اس صورتحال پر کوئی توجہ نہیں دی، جس پر لوگوں نے افسران اور عوامی نمائندوں کے خلاف برہمی ظاہر کیا۔

ہفتہ کی رات مسلسل دو گھنٹے کی بارش سے شہر کی حالت درہم برہم ہو گئی۔

رات 11 بجے تک موصولہ اعداد و شمار کے مطابق نانپلی بیگم بازار میں 11.7 سینٹی میٹر، چارمینار میں 10.6 سینٹی میٹر، خیرت آباد میں 9.4 سینٹی میٹر، آصف نگر میں 9.1 سینٹی میٹر، حیات نگر میں 9.0 سینٹی میٹر، مشیر آباد میں 8.6 سینٹی میٹر، حمایت نگر میں 8.5 سینٹی میٹر، امبر پیٹ میں 8.4 سینٹی میٹر، بہادر پورہ میں 7.2 سینٹی میٹر اور امیر پیٹ میں 6.0 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جیسا کہ ٹی جی ڈی پی ایس حکام نے بتایا۔