جرائم و حادثات

گاہکوں کی خفیہ ویڈیو ریکارڈنگ کرنے کے الزام میں دکاندار گرفتار: پولیس

سری نگر: پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں اپنے ریڈی میڈ دکان کے چینجنگ روم میں گاہکوں کی خفیہ ویڈیو ریکارڈنگ کرنے کے الزام میں ایک دکاندار کو گرفتار کیا ہے۔

سری نگر: پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں اپنے ریڈی میڈ دکان کے چینجنگ روم میں گاہکوں کی خفیہ ویڈیو ریکارڈنگ کرنے کے الزام میں ایک دکاندار کو گرفتار کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس تھانہ چندوسہ کو ایک کمسن لڑکی جس کے ساتھ اس کی بہن تھی، کی طرف سے 26 اپریل 2023 کو ایک تحریری شکایت موصول ہوئی۔

اس تحریری شکایت میں اس نے بتایا کہ وہ 26 اپریل 2023 کو بانڈی پائین میں عجاز احمد ساکن بانڈی پائین چندوسہ کے ریڈی میڈ دکان پر گئی اور کچھ کپڑے پسند کرکے ان کو ٹرائل کرنے کے لئے چینجنگ روم میں چلی گئی۔

بیان میں کہا گیا: ‘چینجنگ روم میں داخل ہونے کے بعد اس کو ایک چھپا ہوا موبائل فون ملا جو کپڑے بدلتے وقت گاہک کی ویڈیو ریکارڈ کرنے کے لئے وہاں رکھا گیا تھا’۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن چندوسہ میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے دوران ایس ایچ او پولیس اسٹیشن چندوسہ کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی اور ملزمکو حراست میں لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کا موبائل فون ضبط کیا گیا اور اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ذریعہ
یو این آئی