تلنگانہ
تلنگانہ میں بارش۔دریائے گوداوری کی سطح میں اضافہ
تلنگانہ کے بھدراچلم ٹاون میں دریائے گوداوری کی آبی سطح گزشتہ دو دنوں سے بارش کے سبب قدرے اضافہ ہوا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے بھدراچلم ٹاون میں دریائے گوداوری کی آبی سطح گزشتہ دو دنوں سے بارش کے سبب قدرے اضافہ ہوا ہے۔
دریائے گوداوری کی آبی سطح آج صبح 9 بجے بھدراچلم میں 25.8 فٹ تک پہنچ گئی۔
اس میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔
سطح آب 43 فٹ تک پہنچ جانے پر پہلے خطرے کی وارننگ جاری کی جاتی ہے۔
فی الحال گوداوری کے آبگیر علاقوں میں شدید بارش ہو رہی ہے جس کے سبب دریائے گوداوری کی سطح میں مزید پانچ سے دس فٹ اضافہ کا امکان ہے۔
دوسری طرف بھدردری کوٹہ گوڑم ضلع کے تالی پیروپراجکٹ میں بھی سطح آب کا اضافہ ہوتاجارہا ہے۔