حیدرآباد کے مختلف مقامات بارش، عوام کو شدید سردی کا سامنا
حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ریاست کے مختلف علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کو ہلکی سے متوسط بارش متوقع ہے۔ مزید برآں، آئندہ پانچ دنوں میں کچھ اضلاع میں صبح کے وقت دھند کے امکانات بھی ہیں۔
حیدرآباد: ریاستی دارالحکومت حیدرآباد میں جمعرات کی شام بارش ہوئی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تعطیل کے دن ہونے کے باوجود، کئی مقامات پر ٹریفک میں خلل پڑنے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پرا۔ دفاتر سے گھر واپس جانے والے ملازمین اور مزدوروں کو بارش کی وجہ سے مشکلات پیش آئیں۔
صبح سے حیدرآباد کے تمام علاقوں میں آسمان ابر آلود تھا، اور ٹھنڈی ہوائیں چل رہی تھیں جس سے شہریوں کو سردی کا سامنا تھا۔ کچھ لوگوں نے ان ہواؤں کا لطف بھی اٹھایا۔ شام کے وقت حیدرآباد کے مختلف مقامات جیسے حیات نگر، دلسکھ نگر، ایل بی نگر، ناگول، اپل، حبشی گوڑہ، تارناکہ، سکندر آباد، رام نگر، او یو، آر ٹی سی کراس روڈز، ٹینک بنڈ، خیرت آباد، بنجارہ ہلز، سوماجی گوڑہ، پنجہ گٹہ، لکڑی کا پل، مہدی پٹنم، کونڈا پور، ہائی ٹیک سٹکی اور دیگر علاقوں میں بارش ہوئی۔
حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ریاست کے مختلف علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کو ہلکی سے متوسط بارش متوقع ہے۔ مزید برآں، آئندہ پانچ دنوں میں کچھ اضلاع میں صبح کے وقت دھند کے امکانات بھی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، ان پانچ دنوں میں کم سے کم درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری سیلسیس زیادہ رہنے کا امکان ہے۔