تلنگانہ
تلنگانہ میں بارش کا امکان
یومیہ موسمی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگلے پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ کے بعض مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بھدرادری کوتہ گوڑم، جیے شنکر بھوپال پلی، محبوب آباد، ملگ اور ورنگل اضلاع میں کل بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔
یومیہ موسمی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگلے پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ کے بعض مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
اگلے سات دنوں کے دوران ریاست کے بعض یا بیشتر مقامات پر ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
جنوب مغربی مانسون تلنگانہ میں کمزور رہا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ایک یا دو مقامات پر ہی بارش ہوئی ۔