تلنگانہ

تلنگانہ کے اضلاع میں بارش کاامکان

محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ریاست کے بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھر گرج و چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اِس ماہ کی 27تا 31تاریخ کو تلنگانہ میں امکان ہے کہ موسم خشک رہے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے اضلاع کریم نگر، پداپلی، جئے شنکر بھوپال پالی، ملگ، بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم، سوریہ پیٹ، محبوب آباد، ورنگل اور ہنمکنڈہ میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بعض مقامات پر گرج و چمک اور طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات

 محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ریاست کے بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھر گرج و چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اِس ماہ کی 27تا 31تاریخ کو تلنگانہ میں امکان ہے کہ موسم خشک رہے گا۔

آئندہ پانچ دنوں میں اعظم ترین درجہ حرارت میں بعض مقامات پر دو تا تین ڈگری کا اضافہ بتدریج ہوگا۔ اعظم ترین درجہ حرارت 42.8ڈگری سلسیس گزشتہ روز عادل آباد ضلع میں درج کیا گیا۔

a3w
a3w