بارش: تلنگانہ میں آئندہ 3 دن کے لئے ریڈ الرٹ جاری
اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈائرکٹر، محکمہ موسمیات-حیدرآباد، ناگرتنا نے کہا کہ تلنگانہ میں اگلے 4 تا 5 دنوں میں بیشتر مقامات پر وسیع پیمانے پر بارش کا امکان ہے۔
تلنگانہ: ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) – حیدرآباد نے تلنگانہ کے کئی اضلاع میں اگلے تین دن، جمعہ 28 جولائی تک انتہائی بھاری بارش کی ریڈ الرٹ وارننگ جاری کی ہے۔
ایک طرف جہاں منگل کو بھاری سے بہت زیادہ بارش (اورینج الرٹ) کی وارننگ دی گئی ہے، وہیں چہارشنبہ اور جمعہ کے درمیان کئی اضلاع بشمول محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، کھمم، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، رنگاریڈی، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک اضلاع کے لئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔
اسی طرح ملگ، بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، جنگاؤں، سدی پیٹ، ورنگل، ہنمکنڈا، کاماریڈی، کریم نگر، پداپلی، منچریال، نرمل، نلگنڈہ، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگری اور محبوب نگر کے لیے بھاری سے بہت زیادہ بارش کا الرٹ (اورینج الرٹ) جاری کیا گیا ہے۔
اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈائرکٹر، محکمہ موسمیات-حیدرآباد، ناگرتنا نے کہا کہ تلنگانہ میں اگلے 4 تا 5 دنوں میں بیشتر مقامات پر وسیع پیمانے پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات حیدرآباد کی ایڈوائزری کے مطابق سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں بڑے پیمانے پر پانی جمع ہونے، ٹریفک جامس، سڑکوں پر پھسلن، درختوں اور بجلی کے کھمبوں کے جڑ سے اکھڑنے کا اندیشہ ہے اور اسی لئے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔