بین الاقوامی

نووا اسکوشیا، کینیڈا میں طالب علم نے دو اساتذہ کو چاقو مارا

کینیڈا کے صوبہ نووا اسکوشیا کے بیڈفورڈ میں چارلس پی ایلن ہائی اسکول میں دو اساتذہ کو مبینہ طور پر چاقو مارنے کے الزام میں پولیس نے ایک طالب علم کو حراست میں لے لیا ہے۔

اوٹاوا: کینیڈا کے صوبہ نووا اسکوشیا کے بیڈفورڈ میں چارلس پی ایلن ہائی اسکول میں دو اساتذہ کو مبینہ طور پر چاقو مارنے کے الزام میں پولیس نے ایک طالب علم کو حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ خبریں
کینیڈا کا اسٹڈی پرمٹ اپلیکیشن سے متعلق اہم فیصلہ
کینڈا میں مقیم ببرخالصہ کارکن دہشت گرد قرار
پنون کیس، امریکہ کے الزامات پر ہندوستان کا سخت ردعمل
کینیڈا میں ایک ہفتہ کے دوران یہودیوں کے اسکول پر فائرنگ کا تیسرا واقعہ
ہندوستان نے کینیڈا کا الزام مسترد کردیا

پولیس نے بتایا کہ حملہ کی شکایت کے بعد افسران کو پیر کی صبح ہائی اسکول روانہ کیا گیا۔

ملزم طالب علم کو دونوں اساتذہ کے ساتھ ہسپتال لے جایا گیا اور طالب علم پولیس کی حراست میں ہے۔

ہیلی فیکس ریجنل پولیس نے ایک بیان میں کہا: "ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ جن تین افراد کواسپتال لے جایا گیا ان میں سے ایک مشتبہ بھی تھا۔ ہم یہ بھی تصدیق کر سکتے ہیں کہ تینوں افراد اسکول کے ممبر ہیں۔ اس کے علاوہ، ہم رازداری اور تفتیش کی وجہ سے مزید تفصیلات نہیں بتا سکتے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کے بعد، اسکول کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا۔ اسکول کے احاطے کی تلاشی مکمل کرنے کے بعد طلباء اور عملے کو جانے دیا گیا۔

ذریعہ
یواین آئی