آندھراپردیش

بارش سے مربوط واقعات، جانی نقصانات کم سے کم کرنے کے اقدامات ضروری:چیف منسٹر

چیف منسٹر نے جمعرات کی شب ایلورو کے ضلع کلکٹر اور ایس پی سے ٹیلی کانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت کی۔ چیف منسٹر نے ان دو عہدیداروں کو انسانی اور مویشیوں کی جانی نقصانات روکنے کی ہدایت دی۔

امراوتی: آندھرا پردیش کے کئی مقامات پر شدید بارش اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریاست کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈؤ نے یہاں چند سینئر عہدیداروں کا اجلاس طلب کیا۔ اجلاس میں خراب موسم کے سبب انسانی جانوں کے نقصان کو کم سے کم کرنے کے اقدامات پر غور وخوض کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
امیت شاہ اور پرینکا گاندھی کے دورے ملتوی
ٹی ڈبلیو اے ٹی کا میجسٹک ہوٹل نامپلی میں اجلاس
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت
بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے : شیوراج

 چیف منسٹر نے جمعرات کی شب ایلورو  کے ضلع کلکٹر اور ایس پی سے ٹیلی کانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت کی۔ چیف منسٹر نے ان دو عہدیداروں کو انسانی اور مویشیوں کی جانی نقصانات روکنے کی ہدایت دی۔ اے پی کے15 اور تلنگانہ کے 3مواضعات میں سیلاب کا پانی داخل ہوچکا ہے۔

ریاستی حکومت کے مطابق ضلع ایلورو میں پداواگو پروجیکٹ لبریز ہوگیا ہے۔ اور اس میں تقریباً د وجگہوں پر شگاف پڑ گیا ہے۔ جمعرات کے روز ایلورو کے ضلعی عہدیداروں نے بتایا کہ پڑوسی ریاست تلنگانہ کے نارائن پور گاؤں میں سیلاب آجانے سے میسماں مندر میں 25 افراد پھنس گئے تھے تا ہم ان افراد کو بچالیا گیا۔

 اس طرح حکام نے جلیگو ملی منڈل کے روتھو گوڑم گاؤں میں ارتھ موورس استعمال کرتے ہوئے 11 افراد کو بچالیا جبکہ مقامی افراد نے5افراد کو بچالیا۔ یہ پانچ افراد ایک کار میں سوار تھے جبکہ یہ کار سیلاب میں تقریباً بہہ گئی تھی تاہم مقامی افراد نے کار میں موجود 5افراد کو بچالیا۔ یہ واقعہ ولیروپاڈو منڈل میں پیش آیا۔

 جمعرات کی شام7بجے تک جنگاریڈی گوڑم اور کوئلہ گوڑم میں بالترتیب137 ملی میٹر اور 111ملی میٹر بارش درج کی گئی۔ آندھرا پردیش اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی نے یہ بات بتائی۔ ویزاگ کے ایسٹرن نیول کمانڈ کے نیوی اہلکاروں نے 28 افراد کو بحفاظت نکالیا جو بندرگاہی شہر سے250 کیلو میٹر مغرب مں ی کویا ورم کے مقام پر سیلاب میں پھنس گئے تھے۔

 ریاستی حکومت کی خواہش پر نیوی نے سرچ اور بچاؤ آپریشن شروع کیا اور7 ایر کرافٹ اور ہیلی کاپٹرس، اس مشن میں شامل تھے۔ محکمہ موسمیات نے ہفتہ کے روز شمال ساحلی اے پی، یانم اور دیگر مقامات پر شدید بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔

a3w
a3w