مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں بارشوں کی وارننگ جاری

مکہ مکرمہ اور گرد و نواح میں موسلادھار بارشوں کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں اور سعودی محکمہ شہری دفاع کے مطابق دیہی علاقے الموسم میں تین افراد پانی کے ریلے میں ڈوب کرجاں بحق ہوگئے۔

ریاض: سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کی جانب سے اس ہفتے کے وسط تک مملکت کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
سعودی شاہ سلمان کے طبی معائنے (ویڈیو)
سعودی عرب میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
جدہ میں گرد و غبار، مکہ میں تیز ہوائیں، بارش کا امکان
سعودی عرب میں اقامہ اور ملازمت قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 ہزار فیصلے

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے ریاض، مدینہ منورہ اور نجران ریجن میں موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاط اور ہدایات پر عمل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

بیان کے مطابق موسم کی صورتحال سے متعلق ہدایات پر عمل کیا جائے، ڈیموں، وادیوں اور نشیبی مقامات کے قریب نہ جائیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سعودی عرب میں مکہ مکرمہ اور گرد ونواح میں موسلا دھار بارشوں کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوگئے تھے، جبکہ تین افراد سیلابی ریلے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

مکہ مکرمہ اور گرد و نواح میں موسلادھار بارشوں کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں اور سعودی محکمہ شہری دفاع کے مطابق دیہی علاقے الموسم میں تین افراد پانی کے ریلے میں ڈوب کرجاں بحق ہوگئے۔

بارش کے بعد وادی بن عبد اللہ اور وادی مثعان میں زبردست سیلاب آگیا، جبکہ سیلابی ریلے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ محکمے کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والوں میں 35 سالہ نوجوان اور 13 سالہ دو لڑکے شامل ہیں، جو وادی میں گرنے کے بعد سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے۔