حیدرآباد
ٹرینڈنگ

تلنگانہ میں کانگریس کا طوفان بھی سابق کرکٹر کے کچھ کام نہ آسکا

انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین‘آبائی ریاست تلنگانہ میں پہلی بار سیاسی اننگز شروع کرنے میں ناکام رہے۔ وہ شہر کے حلقہ جوبلی ہلز سے حریف بی آر ایس امیدوار کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوگئے۔

حیدرآباد: انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین‘آبائی ریاست تلنگانہ میں پہلی بار سیاسی اننگز شروع کرنے میں ناکام رہے۔ وہ شہر کے حلقہ جوبلی ہلز سے حریف بی آر ایس امیدوار کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
الکٹورل بانڈس سے متعلق سپریم کورٹ کا تاریخ ساز فیصلہ: شجاعت علی صوفی
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار
ایم آئی ایم پر اظہر الدین کی تنقید
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم
مودی حکومت، دستور کے لئے خطرہ: راہول گاندھی

اظہر الدین نے کانگریس ٹکٹ پر حلقہ جوبلی ہلز سے مقابلہ کیاتھا مگر انہیں بی آر ایس امیدوار کو گوپی ناتھ نے 16,337ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔

گوپی ناتھ نے 80,549 ووٹ حاصل کئے جبکہ اظہر الدین جو کرکٹ کیریئر میں اسٹائلش بیاٹنگ اور چست فیلڈنگ کے لیے جانے تھے تھے‘نے 64,212 ووٹ حاصل کئے۔

بی جے پی امیدوار ایل دیپک ریڈی نے 25,866 ووٹ حاصل کئے جبکہ انتخابی دوڑ میں شامل مجلس کے امیدوار راشد فراز الدین نے صرف7,848 ووٹ حاصل کئے۔

حیدرآباد کے اظہر الدین نے 2009 کے لوک سبھا الیکشن میں یوپی کے حلقہ مراد آباد سے کامیابی کے ساتھ سیاسی اننگز کاآغاز کیاتھا۔ وہ مراد آباد سے کانگریس کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے مگر 2014 کے الیکشن میں انہیں حلقہ ٹونک (راجستھان) سے شکست ہوئی تھی۔

وہ سردست تلنگانہ پردیش کانگریس کے کار گزار صدربھی ہیں۔ محمد اظہر الدین کو حلقہ جوبلی ہلز میں گوپی ناتھ سے سخت مقابلہ تھا اس حلقہ میں سہ رخی مقابلہ بھی دیکھاگیا۔ اس حلقہ میں مسلم ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے۔ قبل ازیں اظہر نے مجلس پر الزام عائد کیا کہ وہ ووٹوں کو تقسیم کروا رہے ہیں۔