تلنگانہ
تلنگانہ میں گرج و چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان
گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ریاست کے مختلف مقامات پر بارش ہوئی۔ ریاست کے کھمم میں اتوار کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 43.4ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے کئی اضلاع میں مختلف مقامات پر اگلے24گھنٹوں کے دوران گرج و چمک کے ساتھ ژالہ باری ہونے کے ساتھ ہی 40-50کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق بھدرادری کوتہ گوڈیم، کھمم، نلگنڈہ،سوریہ پیٹ، محبوب آباد، ورنگل ، ہنمکنڈہ، جنگاؤں سدی پیٹ، یادادری بھونگیر اور ناگرکرنول میں اگلے24گھنٹوں کے دوران گرج و چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ 40-50کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ وہیں اگلے دن پانچ دنوں میں ریاست کے باقی ضلعوں میں مختلف مقامات پر گرج کے ساتھ بوندا باندی ہوسکتی ہے۔
گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ریاست کے مختلف مقامات پر بارش ہوئی۔ ریاست کے کھمم میں اتوار کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 43.4ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔