ایشیاء

افغانستان میں طوفان اور سیلاب سے تاحال 42 افراد ہلاک

قدرتی آفات نے ملک کے 34 میں سے 23 صوبوں میں تباہی مچائی ہے۔ ان میں قندھار، کنڑ، خوست، بدخشان، کاپیسا اور دایکنڈدی صوبے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ 13000 مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔

کابل: افغانستان میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے 42 افراد ہلاک اور 45 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
چین نے طالبان کے سفیر کے کاغذات تقرر قبول کرلئے
افغانستان کے خلاف شکست تکلیف دہ: بٹلر
اجئے جڈیجہ، ورلڈکپ کیلئے افغان ٹیم کے مشیر مقرر
بنگلہ دیش نے ٹسٹ کرکٹ کی تیسری سب سے بڑی کامیابی درج کی
افغان گورنر کے جنازے میں دھماکہ، 11 افراد ہلاک

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان شفیع اللہ رحیمی نے یہ اطلاع دی۔ ایک مقامی ٹیلی ویژن چینل طلوع نیوز نے مسٹر رحیمی کے حوالے سے کہا، ’’موسلا دھار بارشوں اور سیلاب نے 341 مکانات اور تقریباً 20,000 ایکڑ زرعی اراضی کو بھی تباہ کر دیا ہے۔”

چینل کے مطابق قدرتی آفات نے ملک کے 34 میں سے 23 صوبوں میں تباہی مچائی ہے۔ ان میں قندھار، کنڑ، خوست، بدخشان، کاپیسا اور دایکنڈدی صوبے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ 13000 مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔

دریں اثنا، افغانستان کے محکمہ موسمیات نے جنگ سے تباہ حال ملک کے کچھ حصوں میں اگلے تین دنوں کے دوران شدید بارشوں اور سیلاب کی پیش گوئی کی ہے۔