تلنگانہ

تلنگانہ میں بارش سے تباہی۔سابق وزیرہریش راو کا دورہ ، صورتحال کا جائزہ

ہریش راو نے عہدیداروں سے بات بھی کی اور بارش سے ہوئی تباہی کا جائزہ لیتے ہوئے انسانی جانوں اورمالی نقصان کو کم کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے ساتھ ہی پارٹی کے مقامی لیڈران پرزوردیا کہ وہ متاثرین کی مدد کے لئے آگے آئیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیر و سدی پیٹ کے رکن اسمبلی ہریش راؤنے میدک کے بارش سے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے دوباک کے رکن اسمبلی پربھاکر ریڈی اور میدک کی سابق رکن اسمبلی پدما دیویندر ریڈی کے ساتھ دورہ کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے بارش کے متاثرین کوتسلی دی۔

متعلقہ خبریں
لکشمی بم نہیں عنقریب سیاسی ایٹم بم پھٹنے والے ہیں: پونگولیٹی
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
سدی پیٹ میں 100 بندر مردہ پائے گئے
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا


ہریش راو نے عہدیداروں سے بات بھی کی اور بارش سے ہوئی تباہی کا جائزہ لیتے ہوئے انسانی جانوں اورمالی نقصان کو کم کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے ساتھ ہی پارٹی کے مقامی لیڈران پرزوردیا کہ وہ متاثرین کی مدد کے لئے آگے آئیں۔

عادل آباد، نظام آباد، میدک، ورنگل سے لے کر کھمم تک کئی اضلاع میں سیلاب کی وجہ سے مکانات محصورہو گئے، سڑکیں ٹوٹ گئیں، ٹرانسپورٹ نظام درہم برہم ہوگیا اور عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔


اسی دوران بی آرایس سربراہ کے چندرشیکھرراو نے پارٹی کے کارگزار صدر کے ٹی آر کو بھی ہدایت دی کہ پارٹی کی تمام کیڈر کو الرٹ کریں اور ریلیف اقدامات کو تیز کریں۔