تلنگانہ

تلنگانہ میں بارش سے 1250 کروڑ کا نقصان، 960 کلو میٹر سڑکیں متاثر

عہدیداروں نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور ان کی عارضی و مستقل مرمت کے لیے رپورٹس تیار کی گئی ہیں۔ بارش مکمل طور پر تھمنے کے بعد مستقل مرمتی کام شروع کیے جائیں گے۔

حیدرآباد: حالیہ دنوں میں ہوئی شدید بارش نے تلنگانہ میں محکمہ عمارات وشوارع کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ محکمہ کے عہدیداروں کے مطابق ریاست بھر میں تقریباً 960 کلو میٹر طویل سڑکیں متاثر ہوئی ہیں اور مجموعی نقصان کا تخمینہ 1250 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور ان کی عارضی و مستقل مرمت کے لیے رپورٹس تیار کی گئی ہیں۔ بارش مکمل طور پر تھمنے کے بعد مستقل مرمتی کام شروع کیے جائیں گے۔

گزشتہ دس دنوں کے دوران ہوئی مسلسل بارش اور طغیانی سے ریاستی و قومی شاہراہیں بری طرح نقصان کا شکار ہوئیں۔ کئی مقامات پر کلورٹ تباہ ہوگئے، پلوں کے قریب سڑکیں کٹ کر خطرناک صورت اختیار کرگئیں۔ اندازوں کے مطابق ریاست بھر میں 788 مقامات پر سڑکوں، پلوں اور کلورٹ کو نقصان پہنچا ہے۔

محکمہ عمارات وشوارع کے انجینئروں نے مرمتی منصوبہ تیار کرتے ہوئے اس بات کا بھی جائزہ لیا ہے کہ کتنی سڑکیں متاثر ہوئیں، کتنے کلورٹ منہدم ہوئے اور کن مقامات پر سیمنٹ کے کام بہہ گئے۔ اسی کے مطابق بحالی کے اقدامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
امیت شاہ اور پرینکا گاندھی کے دورے ملتوی
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار
وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لیے وزیراعلٰی اور چیف جسٹس سے ٹریبونل کو مضبوط کرنے کی گزارش