ایشیاء

رئیسی کی جمعرات کو مشہد میں تدفین : منصوری

ایران کے نائب صدر محسن منصوری نے کہا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی کی تدفین جمعرات کو شمال مشرقی شہر مشہد میں ہوگی۔

تہران: ایران کے نائب صدر محسن منصوری نے کہا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی کی تدفین جمعرات کو شمال مشرقی شہر مشہد میں ہوگی۔

متعلقہ خبریں
ڈاکٹر مہدی کا محکمہ ثقافتی ورثہ و آثار قدیمہ تلنگانہ کا دورہ، مخطوطات کے تحفظ کے لیے ایران سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
ایران میں زہریلی شراب پینے سے مہلوکین کی تعداد 26ہوگئی
اسرائیل کو سخت ترین سزا دینے كیلئے حالات سازگار ہیں:علی خامنہ ای
قدر و قیمت میں ہے خُوں جن کا حرم سے بڑھ کر
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ

ایرانی اسٹوڈنٹس نیوز ایجنسی نے یہ اطلاع ایرانی نائب صدر کے حوالے سے دی۔

مسٹر منصوری نے کہا کہ مختلف صوبوں میں لوگوں کی سوگ کی تقریب میں شرکت کی مسلسل درخواستوں کے پیش نظر ایرانی وزارت تعلیم نے منگل سے جمعہ تک تمام طلباء کے امتحانات منسوخ کر دیے ہیں۔

ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے پیر کو اس واقعے پر پانچ روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

صدر رئیسی اتوار کی صبح جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علییف کے ساتھ ایک ڈیم کا افتتاح کرنے کے لیے مشرقی آذربائیجان صوبے کے دورے پر تھے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب صدر رئیسی واپس آرہے تھے اور گھنی دھند کے باعث ہیلی کاپٹر نے ہارڈ لینڈنگ کی۔ رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے تمام ارکان کی موت ہوگئی۔