مہاراشٹرا

ادھو کی سالگرہ پر راج ٹھاکرے کی ماتوشری آمد

مہاراشٹرا نونرمان سینا سربراہ راج ٹھاکرے نے اتوار کے دن اپنے کزن اور شیوسینا یو بی ٹی قائد راج ٹھاکرے سے انہیں ان کی 65 ویں سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لئے ملاقات کی۔ راج ٹھاکرے اپنے بنگلہ شیوتیرتھ (دادر) سے ادھوٹھاکرے کے بنگلہ ماتوشری (کلانگرباندرہ) پہنچے۔

ممبئی (پی ٹی آئی)مہاراشٹرا نونرمان سینا سربراہ راج ٹھاکرے نے اتوار کے دن اپنے کزن اور شیوسینا یو بی ٹی قائد راج ٹھاکرے سے انہیں ان کی 65 ویں سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لئے ملاقات کی۔ راج ٹھاکرے اپنے بنگلہ شیوتیرتھ (دادر) سے ادھوٹھاکرے کے بنگلہ ماتوشری (کلانگرباندرہ) پہنچے۔

ادھو ٹھاکرے نے اپنے بنگلہ کی گیٹ پر آکر ان کا خیرمقدم کیا۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ میری خوشی دوبالا ہوگئی۔ راج کئی سال بعد ماتوشری آئے۔ جنوری 2019ء میں راج ٹھاکرے اپنے بیٹے امیت ٹھاکرے کی شادی کا رقعہ دینے ماتوشری آئے تھے۔

یو این آئی کے بموجب مہاراشٹر کی سیاست میں اس وقت غیر معمولی منظر دیکھنے کو ملا جب آج مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے صدر راج ٹھاکرے نے شیوسینا (یو بی ٹی) کے سربراہ اور ان کے چچازاد بھائی ادھو ٹھاکرے کی 65 ویں سالگرہ پر انہیں مبارکباد دینے کے لیے ان کی رہائش گاہ ‘ماتوشری’ پہنچے۔

یہ ملاقات دونوں بھائیوں کے درمیان طویل عرصے بعد براہ راست تعلقات کی ایک جھلک سمجھی جا رہی ہے، جس نے ریاستی سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔راج ٹھاکرے، پارٹی رہنماؤں بالا ناندگاؤں کر اور نتن سردیسائی کے ہمراہ ماتوشری پہنچے جہاں ان کا استقبال شیوسینا (یو بی ٹی) کے سینئر لیڈران سنجے راوت اور امباداس دانوے نے کیا۔

ادھو ٹھاکرے نے خود دروازے پر آکر راج کو گلے لگایا، جو سیاسی رواداری اور ذاتی تعلقات کے ایک نئے باب کا اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ دونوں رہنما حال ہی میں ایک تقریب میں مراٹھی زبان اور مراٹھی برادری کے مسائل پر ایک ہی پلیٹ فارم پر دیکھے گئے تھے، جس کے بعد یہ ملاقات مزید اہمیت اختیار کر گئی ہے۔

ادھو ٹھاکرے کی سالگرہ کے موقع پر ریاست بھر میں شیوسینا (یو بی ٹی) کارکنان جوش و خروش سے تقریبات منا رہے ہیں، اور راج ٹھاکرے کی اچانک آمد نے ان تقریبات کو غیر معمولی اہمیت دے دی ہے۔

اس موقع پر صرف راج ٹھاکرے ہی نہیں بلکہ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے بھی ادھو ٹھاکرے کو مبارکباد دی، جن میں شیوسینا (یو بی ٹی) کے سنجے راوت اور بی جے پی کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نمایاں ہیں۔شیوسینا کی مسلمانوں میں بڑھتی ہوئ مقبولیت کا اندازہ آج اس وقت سامنے آیا جب شہر اور ریاست کے مختلف اضلاع میں مسلمانوں کی جانب سے سینا رہنما کو مبارکبادیوں کے پوسٹر آویزاں کرتے ہوئے دیکھا گیا۔