حیدرآباد
بی جے پی سے راجہ سنگھ کی معطلی برخاست کئے جانے کا امکان
راجہ سنگھ کے متعلق تمام مقدمات پر بی جے پی کی لیگل ٹیمس سے بنڈی سنجئے مسلسل رابطہ میں ہے۔ پارٹی کی طرف سے راجہ سنگھ کے لئے مشہور وکیل و رکن اسمبلی ایم رگھونندن راؤ اور سابق رکن کونسل این رام چندر راؤ پیروی کرنے کی ہدایت کی گئی۔
حیدرآباد: بی جے پی کی جانب سے رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کی پارٹی سے معطلی کو برخاست کرنے کا منصوبہ ہے۔ پارٹی زرائع کے مطابق راجہ سنگھ کی معطلی کو برخاست کرنے صدر بی جے پی تلنگانہ بنڈی سنجئے کمار خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔
راجہ سنگھ کی معطلی کو برخاست کرنے کی پاٹی کمان سے بار بار درخواست کررہے ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ راجہ سنگھ کی جانب سے ہائی کمان کو دئے گئے جواب پر اطمینان ظاہر کیا گیا جس کے بعد راجہ سنگھ کے ساتھ ہر طرح تعاون کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔