مسلم نوجوانوں کو راجہ سنگھ کا انتباہ
معطل بی جے پی قائد راجہ سنگھ نے شہر کے گربامنتظمین پر زوردیاکہ ’نوراتری پروگرامس میں ’غیرہندوؤں‘ کے داخلہ سے روکے جوآئندہ ہفتہ منعقد ہونے والے ہیں۔

حیدرآباد: معطل بی جے پی قائد راجہ سنگھ نے شہر کے گربامنتظمین پر زوردیاکہ ’نوراتری پروگرامس میں ’غیرہندوؤں‘ کے داخلہ سے روکے جوآئندہ ہفتہ منعقد ہونے والے ہیں۔
رکن اسمبلی گوشہ محل نے گربا کے دس منتظمین کولکھاکہ ہندولڑکیوں کو’لوجہاد‘ جیسے معاملوں سے بچائے رکھیں اورگرباکے مقامات پر خالصتاً صرف ہندوؤں کوہی داخلہ دیں۔
رکن اسمبلی گوشہ محل نے کہاکہ غیر ہندوؤں بشمول باؤنسرس، سیکیوریٹی گارڈس، ڈی جیز، کیٹرنگ اسٹاف، میوزیشنس اور لائٹنگ پرسونل کو گرباپنڈالس میں داخلہ نہیں دیاجاناچاہئے۔
اپنے مکتوب میں راجہ سنگھ لوجہاد کیسس میں اضافہ کو ’ہائی لائٹ‘ کیا بطورخاص ڈانڈیاپروگراموں میں ان کے خیال میں آپسی بات چیت کے ذریعہ جس کا آغاز ہوتا ہے۔
راجہ سنگھ نے پروگرام کے منتظمین سے درخواست کی کہ وہ کسی بھی شخص کی پروگرام میں داخلہ سے قبل تمام شرکاء کوتلک لگائیں اوران کے آدھارکارڈسے ہندوہونے کی توثیق کرلیں۔ انہوں نے کہاکہ”100 ہندوکاریاکرتا،پروگرام میں ٹکٹ کے ساتھ موجود رہیں گے۔