ابھیشیک بنرجی کی اہلیہ کو ائیرپورٹ پر روک لیا گیا
واضح رہے کہ پیر کی صبح روجیرا بنرجی اپنے دو بچوں کے ساتھ بیرون ملک کے سفر پر روانہ ہورہی تھیں کہ امیگریشن عملے نے انہیں ایئرپورٹ پر روک لیا۔
کلکتہ: ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کی اہلیہ روجیرا بنرجی کو مرکزی تفتیشی ایجنسی )ای ڈی( نے دوبارہ طلب کیا۔ روجیرا بنرجی کو 8 جون کو سی جی او کمپلیکس میں طلب کیا گیا ہے۔
مرکزی ایجنسی کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’غیر انسانی چیزیں ہو رہی ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ روجیرا بنرجی کو بیرون ممالک جانے سے روکنا غیر قانونی ہے۔
واضح رہے کہ پیر کی صبح روجیرا بنرجی اپنے دو بچوں کے ساتھ بیرون ملک کے سفر پر روانہ ہورہی تھیں کہ امیگریشن عملے نے انہیں ایئرپورٹ پر روک لیا۔
ابھیشیک بنرجی کی اہلیہ کو شروع میں ہوائی اڈے سے باہر جانے سے بھی روک دیا گیا تھا۔ وہ اپنے دو بچوں کے ساتھ دبئی جانے کے لئے ایئر پورٹ پہنچی تھیں۔
بعد ازاں سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی نے ابھیشیک بنرجی کی اہلیہ کو سمن بھیجا۔ ای ڈی نے ابھیشیک کی بیوی کو جمعرات 8 جون کو طلب کیا ہے۔
کوئلہ اسمگلنگ کیس میں انہیں سالٹ لیک کے سی جی او کمپلیکس میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔