تلنگانہ
آوارہ کتوں نے 19 بکروں کو ہلاک کردیا
ملیا نے اس بات کی شکایت محکمہ افزائش مویشیاں سے کی جس کے بعد وٹرنری ڈاکٹر سرینوا س ریڈی وہاں پہنچے اور زخمی بکروں کا علاج کیا۔
حیدرآباد: آوارہ کتوں کے حملہ میں 19بکرے ہلاک اور چار دیگرزخمی ہوگئے۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے کومٹی کونڈاپور علاقہ میں پیر کی شب پیش آیا۔مقامی افراد کے مطابق ایک دھنگر اور ان بکروں کا مالک ڈی ملیا، اتوار کی شب شیڈ میں بکروں کو باندھ کر گیا۔اسی دوران کتوں نے ان پر حملہ کرتے ہوئے 19بکروں کو ہلاک کردیا۔
ملیا نے اس بات کی شکایت محکمہ افزائش مویشیاں سے کی جس کے بعد وٹرنری ڈاکٹر سرینوا س ریڈی وہاں پہنچے اور زخمی بکروں کا علاج کیا۔