شمالی بھارت

طلاق ثلاثہ دینے پر شوہر کو مقدمات کا سامنا

عمران نے اسے طلاق ِ ثلاثہ کے الفاظ پر مشتمل ٹیکسٹ پیام روانہ کرتے ہوئے شادی کو ختم کرنے کی کوشش کی۔ خاتون کی شکایت پر کھجرانہ پولیس نے پیر کے روز عمران کے خلاف مذکورہ قانون کے تحت ایک کیس درج کرلیا۔ انہوں نے تعزیرات ِ ہند کے تحت بھی کیس درج کیا ہے۔

اندور: مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں پولیس نے ایک 32 سالہ شخص کے خلاف  اپنی چوتھی بیوی کو طلاق ثلاثہ (فوری طلاق) دینے کے الزام میں مقدمات درج کرلئے ہیں۔ ایک عہدیدار نے آج یہ بات بتائی۔ واضح رہے کہ مسلم خواتین (تحفظ حقوق بر شادی) ایکٹ کے تحت فوری طلاق ثلاثہ پر پابندی عائد ہے اور 3 سال تک کی سزائے قید دی جاسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
رام مندر کی تعمیر، دفعہ 370 اور 3 طلاق کی تنسیخ میں بی جے پی کامیاب: وزیر اعظم مودی
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی

 مقامی پولیس اسٹیشن کی سب انسپکٹر منیشا ڈانگی نے بتایا کہ یہاں کھجرانہ کی ساکن خاتون نے میٹریمونیل ویب سائٹ کے ذریعہ ربط میں آنے کے بعد ملزم عمران سے شادی کی تھی۔

 عمران نے خاتون کی سابقہ شادیوں سے ہونے والے بچوں کی دیکھ بھال کرنے کا مبینہ طورپر وعدہ کیا تھا۔ اس خاتون کو حال ہی میں پتہ چلا کہ عمران کی پہلے سے 3 بیویاں ہیں جس کے بعد جھگڑے شروع ہوگئے۔

راجستھان کے ساکن عمران نے اسے طلاق ِ ثلاثہ کے الفاظ پر مشتمل ٹیکسٹ پیام روانہ کرتے ہوئے شادی کو ختم کرنے کی کوشش کی۔ خاتون کی شکایت پر کھجرانہ پولیس نے پیر کے روز عمران کے خلاف مذکورہ قانون کے تحت ایک کیس درج کرلیا۔ انہوں نے تعزیرات ِ ہند کے تحت بھی کیس درج کیا ہے۔