تلنگانہ

راج ناتھ سنگھ نے عادل آباد ایئر فورس ایئرپورٹ پر سیول ایوی ایشن سروسس کی منظوری دے دی

ریڈی نے زور دے کر کہا کہ یہ پیش رفت 'اڑان' اسکیم کے تحت رابطے اور تجارت، خاص طور پر زرعی اعتبار سے مالا مال عادل آباد میں، فروغ دے گی۔انہوں نے ریاستی حکومت پر زور دیا کہ وہ ایرپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو تیز کرنے کے لئے اراضی کے حصول کے عمل میں تیزی لائے۔

حیدرآباد: علاقائی رابطے کو فروغ دینے کے ایک اہم اقدام کے تحت، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے عادل آباد ایئر فورس ایئرپورٹ پر سیول ایوی ایشن سروسس شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں چار دنوں کیلئے انٹرنیشنل ایئر شو
امیت شاہ پر کانگریس کا پلٹ وار
جمعیۃ علماء ضلع نلگنڈہ کا ایک روزہ ممبر سازی جائزہ اجلاس منعقد
FLO کا پہلا نیشنل جاب فیئر حیدرآباد میں کامیابی کے ساتھ مکمل، 35 کمپنیاں اور 1200 سے زائد امیدواروں کی شرکت
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد میں ممبر سازی مہم مکمل، منڈل سطح کے انتخابات کا اعلان

یہ فیصلہ تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے عوام کے ایک طویل عرصہ کے مطالبہ کی تکمیل کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ہفتہ کے روز جاری ایک بیان میں، مرکزی وزیر اور بی جے پی تلنگانہ ریاستی صدر جی کشن ریڈی، جنہوں نے اس اقدام کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا، نے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، اور وزیر شہری ہوابازی رام موہن نائیڈو کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے تصدیق کی کہ سیول ایوی ایوی ایشن آپریشنس کے ساتھ ساتھ ایئر فورس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بھی وہاں قائم کیا جائے گا۔

ریڈی نے زور دے کر کہا کہ یہ پیش رفت ‘اڑان’ اسکیم کے تحت رابطے اور تجارت، خاص طور پر زرعی اعتبار سے مالا مال عادل آباد میں، فروغ دے گی۔انہوں نے ریاستی حکومت پر زور دیا کہ وہ ایرپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو تیز کرنے کے لئے اراضی کے حصول کے عمل میں تیزی لائے۔

یہ اقدام تلنگانہ میں ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے مرکز کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، جہاں ورنگل ایرپورٹ کے لئے بھی اسی طرح کی پیش رفت جاری ہے۔