راج ناتھ سنگھ نے ڈنڈیگل میں ایرفورس اکیڈیمی میں کمبائنڈ گریجویشن پریڈ کا معائنہ کیا
کیڈٹ کے طورپر توانائی، جدت اور تصوریت ہمیشہ ان کے اندر رہے گا۔انہیں یقین ہے کہ کیڈیٹس یہ یاد رکھیں گے۔ راج ناتھ سنگھ نے کمبائنڈ گریجویشن پریڈ کی سلامی بھی لی اور فضائیہ کے طیاروں کی کرتب بازی کا بھی مشاہدہ کیا۔
حیدرآباد: وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے حیدرآباد کے ڈنڈیگل میں واقع ایرفورس اکیڈیمی میں کمبائنڈ گریجویشن پریڈ کا معائنہ کیا ہندوستانی فضائیہ کی مختلف شاخوں کے 212عہدیداروں نے اس تربیت کی کامیاب تکمیل کی ہےان میں 25خاتون عہدیدار بھی شامل ہیں اس موقع پر 8عہدیداروں،انڈین کوسٹ گارڈ کے 9اوردوست ممالک کے دو عہدیداروں کو وزیرموصوف نے تربیت کی کامیابی سے تکمیل پر ونگس عطاکئے۔
ساتھ ہی انہوں نے پریسیڈنٹ کمیشن بھی بہتر مظاہرہ پر عطاکئے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع نے تربیت کی تکمیل کرنے والوں سے کہا کہ وہ نئی سونچ اورنئے خیالات کے تئیں کھلے پن اور تصوریت کو کسی بھی حال میں نہ کھوئیں۔
انہوں نے کہا کہ نئے کیڈیٹس یقینا کافی پرجوش، نئی سوچ اور تصوریت سے بھرے ہوئے ہیں، اگر وہ اس خوشی،توانائی، اس تصوریت کو اپنے روزمرہ کے کام سے ایک منٹ پہلے بھی یاد رکھیں گے، تو یقیناً وہ اس تصوریت کو کبھی نہیں کھوئیں گے۔