راکھی تہوار۔تلنگانہ کی وزیر سیتکا نے اپنے کابینی رفیق کومٹ ریڈّی وینکٹ ریڈی کو راکھی باندھی
اس موقع پر سابق وزیر اور میڑچل کے رکن اسمبلی ملاریڈی کے گھر پُرمسرت اور روایتی ماحول دیکھنے کو ملا، جہاں ان کی بہنوں، قریبی رشتہ دار خواتین اور پارٹی کارکنوں نے انہیں راکھی باندھ کر لمبی عمر اور کامیابی کے لیے نیک تمناوں کااظہار کیا۔
حیدرآباد: راکھی تہوارکے موقع پرتلنگانہ کی وزیر سیتکا نے اپنے کابینی رفیق کومٹ ریڈّی وینکٹ ریڈّی کو راکھی باندھی، جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں نَقد رقم کا تحفہ پیش کیا۔
اسی طرح نایب وزیراعلیٰ بھٹّی وِکرم آرکا کو بھی وزیر سیتکا نے راکھی باندھی اور دونوں رہنماؤں نے قبائلی بہنوں کے ساتھ اس تہوار کو بھائی بہن کے رشتے کی علامت قرار دیا۔
اس موقع پر سابق وزیر اور میڑچل کے رکن اسمبلی ملاریڈی کے گھر پُرمسرت اور روایتی ماحول دیکھنے کو ملا، جہاں ان کی بہنوں، قریبی رشتہ دار خواتین اور پارٹی کارکنوں نے انہیں راکھی باندھ کر لمبی عمر اور کامیابی کے لیے نیک تمناوں کااظہار کیا۔
مَلا ریڈّی نے کہا کہ راکھی کا تہوار ان کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اسی دن انہوں نے اپنی تعلیمی اداروں میں اہم انجینئرنگ کالجوں کا آغاز کیا تھا، جو آج ہزاروں طلبہ کے لیے تعلیم کا ذریعہ بنے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ راکھی بھائی بہن کے مضبوط رشتے کی پہچان ہے اور یہ تہوار محبت، اعتماد اور خلوص کا پیغام دیتا ہے۔ اس موقع پر مہمانوں کو روایتی مٹھائیاں پیش کی گئیں ۔ گھر کا ماحول گیت، مسکراہٹوں اور دعاؤں سے گونج اٹھا۔