شمالی بھارت

سنجولی مسجد کی تین غیر قانونی منزلیں گرائی جائیں گی

اس غیر قانونی تعمیر کو ہٹانے کے لیے دو ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔ اس تعمیر کو وقف بورڈ کی نگرانی میں ہٹایا جائے گا۔ 12 ستمبر کو خود مسجد کمیٹی نے ان منزلوں کو گرانے کی اجازت مانگی تھی۔

شملہ: ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ میں سنجولی مسجد تنازعہ کے سلسلے میں میونسپل کارپوریشن کمشنر کی عدالت میں ہفتہ کو سماعت ہوئی۔ شام 4 بجے شروع ہونے والی سماعت کے دوران کارپوریشن کورٹ نے سنجولی مسجد کی تین غیر قانونی منزلوں کو گرانے کی اجازت دے دی ہے۔

متعلقہ خبریں
بھائیوں کے درمیان مار پیٹ، سمجھوتہ کرانے کے دوران والد کی موت
ملک ایک مضبوط حکومت کا انتخاب کرے گا، داغدار کا نہیں: کنگنا
عرشیہ انجم کی مشتبہ موت : ہماچل پردیش پولیس افسر کی اقلیتی کمیشن پر حاضری
ایم بی بی ایس طالبہ عرشیہ انجم کی مشتبہ موت: تلنگانہ اقلیتی کمیشن کی جانب سے تازہ نوٹسوں کی اجرائی
عامرخان کا ہماچل پردیش ریلیف فنڈ میں 25لاکھ روپئے کا عطیہ

 اس غیر قانونی تعمیر کو ہٹانے کے لیے دو ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔ اس تعمیر کو وقف بورڈ کی نگرانی میں ہٹایا جائے گا۔ 12 ستمبر کو خود مسجد کمیٹی نے ان منزلوں کو گرانے کی اجازت مانگی تھی۔ اب باقی گراؤنڈ فلور اور پہلے حصے سے متعلق کیس کی اگلی سماعت 21 دسمبر کو ہوگی۔

ساتھ ہی عدالت نے مقامی لوگوں کو فریق بنانے سے انکار کر دیا۔ عدالت نے سی پی سی کے رول 1/10 کے تحت مقامی لوگوں کی درخواست کو مسترد کر دیا۔قبل ازیں صبح سماعت کے دوران میونسپل کارپوریشن کے وکیل راہل نے جو اس معاملے میں پیش ہوئے، کہا کہ اس معاملے میں تیسرے فریق کا کوئی کردار نہیں ہے۔

اس معاملے میں کسی تیسرے فریق کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔واضح رہے کہ مقامی باشندوں کی طرف سے ایڈوکیٹ جگت پال ٹھاکر پیش ہوئے ہیں۔ مقامی لوگ، جن کے گھر مسجد کے قریب ہیں، ان کے اعتراضات کے سلسلے میں جگتپال ٹھاکر پیش ہوئے۔ پچھلی سماعت میں انہوں نے کہا تھا کہ مقامی لوگوں کی بات بھی سنی جائے۔

ہماچل کی راجدھانی شملہ میں واقع سنجولی غیر قانونی مسجد کیس کی ہفتہ کو میونسپل کارپوریشن کمشنر کورٹ میں سماعت ہوئی۔اس معاملے میں سنیچر کو میونسپل کارپوریشن کورٹ میں سنجولی کے مقامی لوگوں کی طرف سے فریق بنانے کی درخواست پر تمام فریقین نے اپنے دلائل دیے۔

 جس کے بعد میونسپل کارپوریشن کمشنر اور جج بھوپیندر اتری نے چار بجے درخواست پر اپنا فیصلہ سنانے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد کیس پر آگے کی کارروائی شروع ہوگی۔