انٹرٹینمنٹ

راکھی ساونت نے اپنے شوہر عادل درانی کو جیل بھیج دیا

ممبئی پولیس کی اس کارروائی سے ایک دن پہلے راکھی نے اپنے شوہر عادل درانی پر الزام لگایا کہ وہ اسے دھوکہ دے رہا ہے اور حال ہی میں ہوئی اس کی ماں کی موت کا بھی وہی ذمہ دار ہے۔

ممبئی: ایسا لگتا ہے کہ اداکارہ راکھی ساونت اور عادل درانی کی ہنگامہ خیز شادی میں ایک اور نیا موڑ آ گیا ہے۔ منگل کو خبریں سامنے آئیں کہ عادل کو ممبئی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں
راکھی ساونت کو عدالت سے یکم/فروری تک عبوری راحت

ممبئی پولیس کی اس کارروائی سے ایک دن پہلے راکھی نے اپنے شوہر عادل درانی پر الزام لگایا کہ وہ اسے دھوکہ دے رہا ہے اور حال ہی میں ہوئی اس کی ماں کی موت کا بھی وہی ذمہ دار ہے۔

راکھی نے خود تصدیق کی کہ ممبئی پولیس نے عادل کو گرفتار کر لیا ہے۔

اپنے شوہر کے خلاف الزامات عائد کرتے ہوئے راکھی نے دعویٰ کیا کہ عادل نے اسے مارا پیٹا اور اس کے پیسے چھین لئے جس کے بعد اس نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔

ایک آڈیو بیان میں راکھی نے مزید کہا کہ عادل کو گرفتار کرلیا گیا ہے کیونکہ میں نے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ یہ کوئی ڈرامہ نہیں ہے۔ اس نے میری زندگی خراب کر دی۔ اس نے مجھے مارا۔ اس نے میرے پیسے چھین لئے۔

پیر کی رات راکھی کو اوشیوارا پولیس اسٹیشن میں دیکھا گیا تھا جہاں اس نے فوٹوگرافروں سے بات کی اور عادل پر اس کی پٹائی کرنے کا الزام لگایا۔

پاپارازیوں کے سامنے روتے ہوئے راکھی نے کہا کہ میں ہمیشہ عادل سے پوچھتی تھی کہ تم مجھے اتنا کیوں مارتے ہو؟ میں نے اسے دھمکی دی کہ میں یہ سب کچھ میڈیا پر ظاہر کردوں گی مگر الٹا عادل مجھ سے کہتا کہ تمہاری بات پر کون یقین کرے گا؟ میرے پاس اس کے خلاف ثبوت ہیں۔

اس سے پہلے راکھی نے اپنی ماں کی موت کا ذمہ دار بھی عادل کو ٹھہرایا تھا۔ راکھی کی ماں جیا بھیڈا کینسر کے ساتھ طویل جنگ کے بعد گزشتہ ماہ انتقال کر گئیں۔

راکھی نے مزید کہا کہ میری ماں کو تم (عادل) نے مارا ہے. آج میری ماں کا وقت پہ علاج ہوگیا ہوتا تو شاید وہ نہیں مرتی۔

واضح رہے کہ پچھلے مہینے ہی راکھی اور عادل نے اس وقت سب کو حیران کر دیا تھا جب انہوں نے اعلان کیا کہ وہ گزشتہ سال شادی کر چکے ہیں۔