تلنگانہ

بی جے پی قائدین سے کے ٹی آر کی ملاقات

گورنر کے خطبہ سے قبل ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے بی جے پی اراکین اسمبلی ای راجندر، ایم رگھونندن راؤ اور ٹی راجہ سنگھ کے قریب جا کر ان کو نمستے کیا اور خیریت دریافت کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے آغاز پر عجیب و غریب مناظر دیکھے گئے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کے کئی ایم ایل ایز، کانگریس کے ربط میں: ایم ہنمنت راؤ
بحرین کی جیل میں بند نرسیا کی رہائی کیلئے کے ٹی آر کی مساعی
پارچہ صنعت کے فروغ کیلئے اقدامات کی ضرورت: کے ٹی آر
’پیپر لیک معاملہ، کے ٹی آر کی وزارت کے ملازمین کا اہم رول‘

گورنر کے خطبہ سے قبل ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے بی جے پی اراکین اسمبلی ای راجندر، ایم رگھونندن راؤ اور ٹی راجہ سنگھ کے قریب جا کر ان کو نمستے کیا اور خیریت دریافت کی۔

اطلاعات کے مطابق کے ٹی راما راؤ نے ای راجندر سے گزشتہ روز حضور آباد میں منعقدہ سرکاری پروگرام میں عدم شرکت کی وجہ دریافت کی۔

دوسری طرف راجندر نے جواب دیا کہ اگربلایا جاتا تو ہم حاضر ہوتے۔

ای راجندر نے کے ٹی راما راؤ کو بتایا کہ سرکاری پروگرامس کو عوام کے درمیان پیش کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے اختیار کردہ طریقہ کارمناسب نہیں ہے۔

جب ای راجندر اور کے ٹی راما راؤ کے درمیان گفتگو جاری تھی‘ سی ایل پی قائد بیٹھی وکرامارکہ وہاں پہنچے۔