انٹرٹینمنٹ

رام چرن کی فلم گیم چینجر سنکرانتی پر ریلیز ہوگی!

گیم چینجر کی ریلیز کا اعلان دسہرہ کے دن یعنی 12 اکتوبر کو شری وینکٹیشور کریشنز یعنی فلم کے پروڈکشن ہاؤس کے آفیشل ایکس ہینڈل پر شیئر کئے گئے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعہ کیا گیا ہے۔”گیم چینجر“، جس کی ہدایت کاری شنکر نے کی ہے۔

حیدرآباد: جنوبی ہند کے معروف فلم اداکار رام چرن کی فلم اگلے سال سنکرانتی کے موقع پر ریلیز ہو سکتی ہے۔رام چرن نے فلم ”گیم چینجر“ کے لیے ہدایت کار ایس شنکر کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ شائقین فلم میں رام چرن اور کیارا اڈوانی کو ایک ساتھ بڑے پردے پر دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں، تاہم اب انہیں تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا، کیونکہ فلم کی ریلیز کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
شاہ رخ خان کی فلم جوان ستمبر میں ریلیز ہوگی
درگاہ حضرت سعداللہ حسینی ؒبانسواڑہ پرکے کویتا کی حاضری
میرواعظ مولوی عمر فاروق کو رہا کیاجائے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ
گرو رندھاوا اور شہناز گل کاپہلا میوزک ویڈیوریلیز

 فلم اب شیڈول کے مطابق ریلیز نہیں ہوگی۔تیلگو فلم گیم چینجر اب سنکرانتی 2025 کے آس پاس ریلیز ہوگی۔ رام چرن اور کیارا اڈوانی کی اداکاری والی فلم پہلے کرسمس 2024 پر ریلیز ہونے والی تھی۔ یہ فلم پہلے 20 دسمبر 2024 کو ریلیز ہونا تھی لیکن اب اس کی ریلیز کی تاریخ ملتوی کر دی گئی ہے۔ میکرز نے اس کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔

گیم چینجر کی ریلیز کا اعلان دسہرہ کے دن یعنی 12 اکتوبر کو شری وینکٹیشور کریشنز یعنی فلم کے پروڈکشن ہاؤس کے آفیشل ایکس ہینڈل پر شیئر کئے گئے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعہ کیا گیا ہے۔”گیم چینجر“، جس کی ہدایت کاری شنکر نے کی ہے۔

 ایک سیاسی تھرلر ہے جسے کارتک سبراج نے لکھا ہے۔ فلم میں رام چرن، کیارا اڈوانی، انجلی، ایس جے سوریا، سری کانت، جے رام اور نوین چندرا اہم کرداروں میں ہیں۔ سری وینکٹیشورا کریشنز کے ذریعہ تیار کردہ،”گیم چینجر“میں تھمن کی موسیقی، تھیرو کی سنیماٹوگرافی اور شمیر محمد کی ایڈیٹنگ ہے۔