انٹرٹینمنٹسوشیل میڈیا

فلم پروموشن کے لئے رام گوپال ورما نے کردی یہ اوچھی حرکت!!

رام گوپال ورما کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ کبھی وہ اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں آجاتے ہیں تو کبھی وہ کچھ ایسا کردیتے ہیں کہ ہر طرف ان کا چرچا ہوتا ہے۔

حیدرآباد: رام گوپال ورما جو کبھی بالی ووڈ کے ٹاپ ڈائریکٹر تھے، اب تلگو سنیما تک محدود ہو گئے ہیں۔ رام گوپال ورما کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی فلمیں ہٹ کراتے ہیں۔ 

رام گوپال ورما کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ کبھی وہ اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں آجاتے ہیں تو کبھی وہ کچھ ایسا کردیتے ہیں کہ ہر طرف ان کا چرچا ہوتا ہے۔

 بالی ووڈ کے ٹاپ ڈائریکٹرز کی فہرست میں شامل رام گوپال ورما ان دنوں ساؤتھ سینما تک محدود ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ رام گوپال ورما اپنی فلموں کی تشہیر کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں جس کی وجہ سے وہ تنازعات میں بھی الجھ جاتے ہیں۔

اسی دوران سوشل میڈیا پر رام گوپال ورما کی کچھ تصاویرکافی وائرل ہو رہی ہیں۔

رام گوپال ورما کی اگلی فلم ‘ڈینجرس’ جلد آنے والی ہے جس کی وہ اس طرح تشہیر کر رہے ہیں کہ ہر کوئی حیران رہ گیا ہے۔

رام گوپال ورما کی اداکارہ کے ساتھ عجیب و غریب تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ رام گوپال ورما کی فلم کی تشہیر کا یہ طریقہ کسی کو پسند نہیں آرہا ہے اور سوشل میڈیا پر ان پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔

دراصل رام گوپال ورما ‘ڈینجرس’ کی تشہیر کے لئے مختلف طریقے اپنا رہے ہیں۔ وہ اداکارہ کے پاؤں کا مساج کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، لیکن اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ غلطی کیسے ہوئی؟ تو مان لیں کہ وہ نیچے بیٹھے ہیں اور اداکارہ صوفے پر بیٹھی ہے۔ اس دوران رام گوپال ورما کو اداکارہ کے پیروں کا نہ صرف بوسہ لیتے ہوئے بلکہ اسے چاٹتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ اداکارہ کے پیر کی انگلیاں اور انگوٹھے کو چاٹتے ہیں۔

تصویر میں رام گوپال ورما ہاتھ میں اداکارہ کی ٹانگ پکڑے بیٹھے ہیں اور کیمرے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ رام گوپال ورما کی اس پوسٹ پر صارفین اپنی رائے دے رہے ہیں۔ ایک ٹویٹر یوزر نے لکھاکہ ‘مجھے برا لگتا ہے جب میں رامو صاحب کو اس طرح دیکھتا ہوں، ایک بار وہ ہندوستانی سنیما کے ٹاپ ڈائریکٹر تھے، جن کے ساتھ تمام بڑے اداکار کام کرنا چاہتے تھے۔’

 ایک اور  یوزر نے لکھا، ‘رامو یہ کیا ہے، تم ایسے نہیں تھے، اٹھو۔’

واضح رہے کہ فلم ‘ڈینجرس’ ایک ہم جنس پرست جرائم کی کہانی ہے، جو آج ریلیز ہوگئی۔ اس فلم میں اپسرا رانی اور نینا گنگولی مرکزی کردار میں ہیں۔

a3w
a3w