جرائم و حادثات

شراب کے ٹھیکے پر نوجوان کا قتل

راجستھان کے ہنومان گڑھ ضلع میں بھدرا تھانہ علاقے کے تحت ننان گاؤں میں شراب کے ٹھیکے پر ایک نوجوان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔

سری گنگا نگر: راجستھان کے ہنومان گڑھ ضلع میں بھدرا تھانہ علاقے کے تحت ننان گاؤں میں شراب کے ٹھیکے پر ایک نوجوان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
جائیداد کے لئے نوجوان کے ہاتھوں باپ اور ماموں کا قتل
زندہ جلائی گئی معذور کمسن لڑکی فوت تحقیقات کیلئے چیف منسٹر کا حکم
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل، خاتون گرفتار
پارلیمنٹ سیکیوریٹی میں نقائص، راجستھان کے ناگور سے موبائل فونس کے ٹکڑے برآمد

تھانہ انچارج کویتا پونیا کے مطابق، آج صبح تقریباً 3:15 بجے اطلاع ملی کہ نینان گاؤں میں بس اسٹینڈ کے نزدیک شراب کے ٹھیکے کے سامنے ایک نوجوان مردہ حالت میں پڑا ہے۔

موقع پر پہنچ کر تفتیش کی گئی تو متوفی کی شناخت سنیل عرف دھولو ساکن گاوں ننان کے نام سے ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قتل کے اس معاملے میں فی الحال چار مشتبہ نوجوانوں کو پوچھ گچھ کے لیے گرفتار کیا گیا ہے۔

اگر کوئی اور بھی واقعے میں ملوث ہے تو اسے بھی گرفتار کیا جائے گا۔

دوسری جانب متوفی سنیل کے چچا ستویر کے مطابق انہیں آج صبح تقریباً 3:45 بجے اطلاع ملی کہ سنیل کو ٹھیکے پر پیٹ پیٹ کر قتل کیا گیا ہے۔

یہاں پہنچنے پر معلوم ہوا کہ بس اڈا کے نزدیک ایک ہوٹل پر سنیل اورکچھ نوجوان کل رات تقریباً 12 کھانا کھارہے تھے کہ ان میں کسی بات کو لے کر جھگڑا ہوگیا۔

جھگڑے میں شراب ٹھیکیدار کے کارکن بھی شامل ہو گئے جو سنیل کو ٹھیکے پر لے آئے، مارپیٹ کر اس کا قتل کردیا اورلاش ٹھیکے کے آگے ڈال دی۔

جھگڑے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو اپنی حفاظتی حصار میں لے لیا ہے۔

a3w
a3w