حیدرآباد

حیدرآباد کی مساجد میں رمضان کی رونقیں۔ مصلیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

اس مقدس ماہ کے احترام اور استقبال کے لئے حیدرآبادیوں نے اپنی روایتی عقیدت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مساجد کو برقی قمقموں اور رنگ برنگی روشنیوں سے خوبصورتی کے ساتھ منور کر دیا ہے جس سے رات کے وقت شہر کا منظر انتہائی دلکش اور نورانی ہو جاتا ہے۔

حیدرآباد: ماہ صیام کا آغاز ہوتے ہی حیدرآباد کی فضاؤں میں ایک خاص ایمانی تازگی اور جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔شہر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں مصلیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
جلسہ بیاد محمد مظہر الدین مرحوم (مظہر ملت ) و دعوت افطار کا اہتمام
نماز تراویح کے لیے حفاظ کرام کا انتظام
مولانا نصیر الدین قاسمی کی ضمانت منظور، جمعیۃ علماء کی قانونی جدوجہد رنگ لے آئی
رمضان المبارک کے پہلے عشرہ کا اختتام روحانی تزک و احتشام کے ساتھ تکمیل،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
جمعیۃ اہلِ حدیث کے وفد کی ٹمریز چیئرمین محمد فہیم قریشی سے ملاقات، رمضان میں سحر و افطار و تراویح کے تاریخی انتظام پر مبارکباد

مکہ مسجد، شاہی مسجد باغ عامہ اور دیگر مساجد تک، ہر جگہ نمازِ پنجگانہ اور بالخصوص نمازِ تراویح کے لئے فرزندان توحید کی بڑی تعداد نظرآرہی ہے جس کی وجہ سے کئی مساجد تنگ دامنی کا شکوہ کررہی ہیں۔


اس مقدس ماہ کے احترام اور استقبال کے لئے حیدرآبادیوں نے اپنی روایتی عقیدت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مساجد کو برقی قمقموں اور رنگ برنگی روشنیوں سے خوبصورتی کے ساتھ منور کر دیا ہے جس سے رات کے وقت شہر کا منظر انتہائی دلکش اور نورانی ہو جاتا ہے۔


مساجد کی انتظامی کمیٹیوں نے گرمی کی لہر کے پیش نظر مصلیوں کی سہولت کے لئے پینے کے ٹھنڈے پانی کے خصوصی انتظامات کئے ہیں جبکہ افطار کے وقت مساجد میں وسیع دسترخوان بچھائے جا رہے ہیں جہاں امیر و غریب ایک ساتھ بیٹھ کر افطار کرتے ہیں جو شہر کی قدیم گنگا جمنی تہذیب کی عکاسی کرتا ہے۔

سیکیورٹی کے لحاظ سے سٹی پولیس نے حساس علاقوں اور بڑی مساجد کے گرد و نواح میں بہترانتظامات کئے ہیں تاکہ عبادت گزاروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ رمضان کے اس بابرکت مہینے میں مساجد کی رونقیں جہاں روحانیت کا پیغام دے رہی ہیں، وہیں مساجد سے متصل بازاروں میں بھی چہل پہل بڑھ گئی ہے جو سحر و افطار کے اوقات تک جاری رہتی ہے۔