حیدرآباد

بلدی عہدیداروں کے خلاف تقریبا100طلبہ کا احتجاج

حیدرآباد کے اپل علاقہ کے ایک سو سے زیادہ طلبہ نے کام کرنے کے بعداجرت نہ دینے پر بلدی عہدیداروں کے خلاف احتجاج کیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے اپل علاقہ کے ایک سو سے زیادہ طلبہ نے کام کرنے کے بعداجرت نہ دینے پر بلدی عہدیداروں کے خلاف احتجاج کیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ریاستی حکومت نے 6 ضمانتوں پر عمل کے لئے عوام سے درخواست فارم وصول کی تھی ان درخواست فارمس کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے ڈیٹا انٹری آپریٹرس کی خدمات حاصل کی گئیں۔

اس سلسلہ میں بلدی حکام نے اپل جی ایچ ایم سی کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے مختلف کالجوں کے 130 طلبہ کی خدمات حاصل کیں اور انھیں اجرت دینے کا وعدہ کیا لیکن، ان تمام کو ابھی تک متعلقہ عہدیداروں نے رقم ادا نہیں کی۔

اس پر ان طلبہ نے اجرت حاصل کرنے کئی مرتبہ جی ایچ ایم سی دفتر کے چکر لگائے اور اجرت دینے کی درخواست کی لیکن عہدیداروں نے لاپرواہی سے جواب دیا۔ جس پر آج اپل جی ایچ ایم سی دفتر کے سامنے ان طلبہ نے دھرنا دیا۔

a3w
a3w