تلنگانہ

سی پی آئی ماؤنواز کی محاذی تنظیم سکاسا کے بانی رکن رماکانت گرفتار

سی پی آئی ماؤنواز کی محاذی تنظیم سکاسا کے بانی رکن رماکانت کو تلنگانہ پولیس نے پیر کی صبح کریم نگر ضلع کے جمی کنٹہ میں واقع ان کے مکان سے گرفتار کیا۔

حیدرآباد: سی پی آئی ماؤنواز کی محاذی تنظیم سکاسا کے بانی رکن رماکانت کو تلنگانہ پولیس نے پیر کی صبح کریم نگر ضلع کے جمی کنٹہ میں واقع ان کے مکان سے گرفتار کیا۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

رماکانت اس وقت کے سی پی آئی ایم ایل (پیپلز وار) کے سابق مرکزی کمیٹی کے رکن تھے اور محمد حسین ریاض وسدھاکر کے نام سے مشہور تھے۔

تقریباً 30 سال تک انتہا پسند جماعت میں کام کرنے والے رماکانت کو ریاست جھارکھنڈ میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس نے 12 سال جیل میں گزارے۔

دس سال قبل، وہ صحت کی بنیاد پر ضمانت پر رہا ہواتھا اور جمی کنٹہ میں معمول کی زندگی گزار رہاتھا۔پولیس کی جانب سے گرفتاری کی وجوہات تاحال ظاہر نہیں کی گئیں۔

a3w
a3w