مہاراشٹرا

”انسٹاگرام“ پر دوستی کے بعد عصمت ریزی‘ مقدمہ درج

الزام ہے کہ لڑکی کا اعتماد جیتنے کے بعد امیت اسے اپنے کرایہ کے کمرے میں لے گیا اور وہاں زنا بالجبر کیا۔ لڑکی کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ناگپور: ناگپور کے بجاج نگر پولیس اسٹیشن حدود میں انسٹاگرام پر دوستی کرنے کے بعد شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کی عصمت ریزی کی گئی۔ اس ضمن میں پولیس نے کیس درج کرلیا۔ ملزم کی شناخت امیت سنیل مالیوار (29) ساکن ابھینکر نگر، تُمسر بھنڈارا ضلع کی حیثیت سے کی گئی۔

متعلقہ خبریں
پوکسو کیس کا نابالغ ملزم، ہائی کور ٹ سے بری
جنسی استحصال اسكام: 63 ہزار انسٹاگرام اکاؤنٹس بند كردئے گئے
دھوکہ دہی کے ذریعہ 20 خواتین سے شادی کر نے والا گرفتار
اسرائیلی بمباری سے بے گھر ہوئے جوڑوں کی شادی
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور

اطلاعات کے مطابق وہ ناگپور میں بجاج نگر علاقہ میں کرایہ کے مکان میں مقیم تھا۔25سالہ لڑکی اور امیت کی دوستی انسٹاگرام ایپ پر ہوئی تھی۔ کچھ دنوں تک گفتگو کرنے کے بعد دونوں نے ملاقات شروع کردی۔

الزام ہے کہ لڑکی کا اعتماد جیتنے کے بعد امیت اسے اپنے کرایہ کے کمرے میں لے گیا اور وہاں زنا بالجبر کیا۔ لڑکی کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔