شمالی بھارت

گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں پوجا کی اجازت دینے والے جج کو لوک پال کا عہدہ

وشویشا کو 27 فروری کو ڈاکٹر شکنتلا مشرا نیشنل یونیورسٹی کا لوک پال مقرر کیاگیا۔ یہ ایک سرکاری یونیورسٹی ہے جس کے چیر پرسن چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ ہیں۔

لکھنو: ریٹائرڈ جج اجئے کرشنا وشویشا کو لکھنو میں ایک سرکاری یونیورسٹی کا لوک پال مقرر کیاگیا ہے۔ ’دی وائر‘ نے یہ اطلاع دی۔ وشویشا نے تقریباًایک ماہ پہلے وارانسی میں گیان واپی مسجد کامپلکس کے مہر بند تہہ خانہ میں ہندوؤں کو پوجا کرنے کی اجازت دی تھی۔

متعلقہ خبریں
وجئے شانتی، انتخابی مہم ومنصوبہ بندی کمیٹی، کی چیف کوآرڈینٹر مقرر

 وشویشا کو 27 فروری کو ڈاکٹر شکنتلا مشرا نیشنل یونیورسٹی کا لوک پال مقرر کیاگیا۔ یہ ایک سرکاری یونیورسٹی ہے جس کے چیر پرسن چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ ہیں۔ طلباء کی شکایات کی یکسوئی کے لیے کسی بھی یونیورسٹی میں لوک پال کا تقرر کیا جاتاہے۔

 یونیورسٹی کے ترجمان یشونت ورودھے نے بتایا کہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق وشویشا کا تقرر کیاگیا ہے۔ رہنمایانہ خطوط کے مطابق یونیورسٹی کا لوک پال ریٹائرڈ وائس چانسلر‘ ریٹائرڈ پروفیسر یا ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ جج ہوناچا ہئے۔

a3w
a3w