امریکہ و کینیڈاتلنگانہ

تلنگانہ کی مختلف شعبوں میں تیزرفتار ترقی۔فلوریڈا میں وزیرزراعت کا خطاب

تلنگانہ کے وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے کہا ہے کہ تلنگانہ 9 سالوں میں تبدیل ہوگیا ہے اور حیدرآباد کا نام بین الاقوامی سطح پر دن بدن مقبول ہو رہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے کہا ہے کہ تلنگانہ 9 سالوں میں تبدیل ہوگیا ہے اور حیدرآباد کا نام بین الاقوامی سطح پر دن بدن مقبول ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
کاشتکار، بات چیت کے لئے تیار: کسان قائد
پالتو کتے کو گلے میں پھندا ڈال کر مارنے کی کوشش (ویڈیو)
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

انہوں نے امریکہ کے فلوریڈا میں تارکین وطن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ دنیا کی مشہور صنعتی کمپنیاں سرمایہ کاری کے ساتھ تلنگانہ کا رخ کررہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تلنگانہ حکومت عوام کو 24 گھنٹے بجلی اور محفوظ پینے کے پانی کے ساتھ بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ایک قدم آگے ہے۔

رعیتوبندھو، رعیتوبیمہ، زرعی مقاصد کے لیے 24 گھنٹے بجلی، مناسب بیج اور کھاد کے ساتھ، تلنگانہ میں کاشتکاری کی سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تلنگانہ تعلیم، طب، زراعت اور روزگار پیدا کرنے کے شعبوں میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے،اس کا ثبوت مرکزی حکومت کی طرف سے مختلف شعبوں میں دیئے جانے والے ایوارڈس سے ملتا ہے۔

انہوں نے ترقی کے سلسلہ میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے امریکہ میں مقیم این آرآئیز سے تعاون کی خواہش کی۔