سوشیل میڈیاکرناٹک

شادی سے انکار، برہم نوجوان نے بیدردی سے سر عام لڑکی کا قتل کردیا

پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت دیناکر کے طورپر کی گئی ہے جو لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا تاہم لڑکی نے شادی سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ اس کے خاندان کو اس سے شادی پراعتراض ہے۔

حیدرآباد: شادی سے انکار پر ایک برہم نوجوان نے اپنی ہی ریاست آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والی لڑکی کا کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورومیں 16مرتبہ چاقو سے وار کرتے ہوئے بڑی ہی بے دردی کے ساتھ قتل کردیا۔اس واردات کے ساتھ ہی علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔

متعلقہ خبریں
الیکشن کمیشن کو شکایات کی کوئی پروا نہیں: کمارا سوامی
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
ماں کو موت کے گھاٹ اتار کر 17سالہ لڑکے کی پولیس کو خودسپردگی
چیف منسٹر کرناٹک سدارامیا کا متنازعہ تبصرہ
خاتون ساتھیوں کی تصاویر کو برہنہ تصاویر سے مسخ کرنے پر خانگی کمپنی کا ملازم گرفتار

مقتولہ کی شناخت 28سالہ لِیلا پویترا کے طورپر کی گئی ہے۔یہ واردات مشرقی بنگلورو کے جیون بیمہ نگر پولیس اسٹیشن حدود میں کل شب پیش آئی۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت دیناکر کے طورپر کی گئی ہے جو لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا تاہم لڑکی نے شادی سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ اس کے خاندان کو اس سے شادی پراعتراض ہے۔

منگل کی شب جب لڑکی اپنا کام ختم کرکے دفتر سے باہر نکل رہی تھی تو ملزم اس کے پاس پہنچا اوراس سے بات چیت کرتے ہوئے اس سے شادی کرنے کی خواہش کی تاہم لڑکی نے اس شادی سے انکارکردیااور کہاکہ اس کے والدین اس شادی کے خلاف ہیں۔

 جس پر برہمی کے عالم میں ملزم نے اپنے ساتھ لائی چاقو نکال کر لڑکی پر تمام کی موجودگی میں سرعام بڑی ہی بے دردی کے ساتھ 16وارکئے جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔اس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرس نے اس کامعائنہ کرنے کے بعد اس کومردہ قراردیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم اور مقتولہ پانچ سال ایک ساتھ زندگی گذاررہے تھے۔ان کی ملاقات ایک کمپنی میں ہوئی تھی۔بعد ازاں بنگالورو میں مختلف مقامات پر یہ دونوں رہنے لگے اور الگ الگ کمپنیوں میں کام کرنے لگے۔دیناکر کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔