سوشیل میڈیاشمالی بھارت
ٹرینڈنگ

راہول گاندھی کے ہاتھ سے سلی ہوئی چپل فروخت کرنے سے انکار، موچی نے لاکھوں کی پیشکش ٹھکرا دی

موچی رام کھیت کا کہنا ہے کہ کانگریس قائد راہول گاندھی کے ہاتھوں سلی ہوئی چپل خریدنے کیلئے اسے 10 لاکھ روپے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن اس نے اس پیشکش کو مسترد کردیا۔ وہ اِس ”بختاور“ (لَکی) چپل کو فریم کرواکر رکھنا چاہتا ہے۔

سلطان(یوپی) : موچی رام کھیت کا کہنا ہے کہ کانگریس قائد راہول گاندھی کے ہاتھوں سلی ہوئی چپل خریدنے کیلئے اسے 10 لاکھ روپے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن اس نے اس پیشکش کو مسترد کردیا۔ وہ اِس ”بختاور“ (لَکی) چپل کو فریم کرواکر رکھنا چاہتا ہے۔

متعلقہ خبریں
عوام غیر محفوظ تعمیرات کی قیمت چکارہے ہیں: راہول گاندھی
کسانوں کے قرض معافی، عثمان الہاجری کا دورہ گڈی ملکاپور ترکاری مارکٹ، کاشتکاروں سے ملاقات و شال پوشی
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی
میں آسام کے سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑا ہوں:قائد اپوزیشن
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا

موچی نے بتایا کہ لوک سبھا کے قائد اپوزیشن کی(دکان پر) آمد کے بعد سے مختلف سرکاری محکموں کے عہدیداروں نے اس سے ملاقات کی اور مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ واضح رہے کہ راہول گاندھی نے سلطان پور کے مضافاتی علاقہ کے ودھائک نگر میں واقع اِس معمولی سی دوکان کا اچانک دورہ کیاتھا جس کے بعد موچی رام کھیت مشہور ہوگیا۔

راہول گاندھی نے 26جولائی کو اس کی دکان پر توقف کیا تھا اور اس کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا تھا۔ اسی دوران راہول گاندھی نے ایک چپل سینے اور جوتے کو چپکانے کی بھی کوشش کی تھی۔ رام کھیت کا کہنا ہے کہ راہول گاندھی کے دورہ نے ڈرامائی طور پر اس کی قسمت بدل دی اور اسے شہرت دلوادی۔

اس نے بتایا کہ میری دنیا یکسر تبدیل ہوچکی ہے۔ پہلے مجھے کوئی نہیں جانتا تھا لیکن اب لوگ میری دکان پر آتے ہیں اور میرے ساتھ سیلفی تصویر کھنچواتے ہیں۔ راہول گاندھی کے ہاتھ سے سلی ہوئی چپل کے بارے میں اس نے بتایا کہ کئی لوگوں نے مجھے فون کیا اور چپل خریدنے کی پیشکش کی۔ سب سے زیادہ پیشکش 10لاکھ روپے کی گئی تھی۔

منگل کے روز کسی نے مجھے پرتاپ گڑھ سے فون کیا اور اس چپل کے عوض 5 لاکھ روپے دینے کی پیشکش کی۔ جب میں نے انکار کیا تو انہوں نے پیشکش کو بڑھاکر 10 لاکھ روپے کردیا۔ میں نے انہیں بتایا کہ میں یہ چپل نہیں بیچوں گا کیونکہ یہ میرے لئے خوش قسمتی کا باعث ہے۔

یہ دریافت کرنے پر وہ اس چپل کے ساتھ کیا کرنا چاہتا ہے تو اس نے کہا کہ میں اسے گلاس میں فریم کرواکر اپنی دکان میں رکھوں گا۔ راہول گاندھی میری دکان کے پارٹنر بن چکے ہیں۔ اس نے مزید بتایا کہ میری دکان میں بیٹھ کر ایک چپل سینے کی وجہ سے راہول گاندھی میرے پارٹنر بن چکے ہیں۔

رام کھیت نے بتایا کہ راہول گاندھی کے دورہ کے بعد سے اس پر سرکاری عہدیداروں کی توجہ بڑھ گئی ہے۔ مختلف سرکاری محکموں کے عہدیدار میری دکان پر آرہے ہیں اور میرے مسائل کے بارے میں دریافت کررہے ہیں۔

a3w
a3w