میری موت کیلئے رشتہ دارذمہ دار ہوں گے۔ایس آئی کا حالت نشہ میں واٹس اپ اسٹیٹس وائرل۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع میں ایک سب انسپکٹر پولیس کا حالت نشہ میں واٹس ایپ اسٹیٹس پوسٹ وائرل ہوگیا ہے جس میں اس نے اس کی موت کے لیے اس کے رشتہ دار کو ذمہ دار قراردیاتھا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع میں ایک سب انسپکٹر پولیس کا حالت نشہ میں واٹس ایپ اسٹیٹس پوسٹ وائرل ہوگیا ہے جس میں اس نے اس کی موت کے لیے اس کے رشتہ دار کو ذمہ دار قراردیاتھا۔
یہ ویڈیو وائرل ہوگیا جس کے بعد اب یہ ویڈیو موضوع بحث بنا ہوا ہے۔
اس سب انسپکٹر کی شناخت پرشوراملو کے طورپر کی گئی ہے جو پولیس کے سی سی ایس ایس آئی کے طور پر کام کرتاہے۔
اس نے حال ہی میں ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ خاندانی جھگڑے کی وجہ سے خودکشی کررہا ہے، گزشتہ روز اس نے شراب پیتے ہوئے ایک ویڈیو اسٹیٹس پر پوسٹ کیا جو وائرل ہوگیا۔
اس نے الزام لگایا کہ اگر وہ اور اس کے بچوں کی موت ہوتی ہے تو اس کے ر شتہ دارسرینواس اوردوسرے رشتہ دار ذمہ دار ہوں گے۔
اس نے الزام لگایا کہ ان کے رشتہ دار سرسلہ میں اس کے گھر آئے اور اس کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی لیکن بعض ذرائع کے مطابق ایس آئی کی دماغی حالت پچھلے کچھ دنوں سے ٹھیک نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر ایس آئی کی ویڈیوز کے وائرل ہونے سے نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔