حیدرآباد

سل فون لے کر فرارہونے کی کوشش، دو افراد کو لڑکی نے چالاکی سے پکڑلیا

سل فون لے کر فرارہونے کی کوشش کرنے والے دو افراد کو لڑکی نے چالاکی سے پکڑلیا۔ یہ واقعہ حیدرآباد کے مدھورانگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔

حیدرآباد: سل فون لے کر فرارہونے کی کوشش کرنے والے دو افراد کو لڑکی نے چالاکی سے پکڑلیا۔ یہ واقعہ حیدرآباد کے مدھورانگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق وینگل راو نگر کالونی مین روڈ پر واقع لکی ہاسٹل کے قریب بغیر نمبرپلیٹ کی گاڑی پر دونوجوان پہنچے جنہوں نے وہاں ٹہری لڑکی جس کی شناخت جوشوا کے طورپر کی گئی ہے، سے کہا کہ وہ ان کے رشتہ داروں کے گھر کا پتہ نہیں جانتے اسی لئے وہ لڑکی کے سل فون پر ان سے بات کرنا چاہتے ہیں جس پر لڑکی نے اپنا سل فون انہیں دیا۔

سل فون لے کر یہ نوجوان بائیک پر فرارہونے کی کوشش کرنے لگے تاہم لڑکی نے ان کو روک دیاجس پر ان نوجوانوں نے لڑکی پر حملہ کی کوشش کی تاہم جوشنا نے مزاحمت کو جاری رکھا۔

اسی دوران مقامی افرا د اورہاسٹل اسٹاف وہاں پہنچ گیا جن کی مدد سے ان دونوں کو پکڑلیاگیا۔ان کو پولیس کے حوالے کردیاگیا۔جوشوا کی بہادری کی مقامی افراد نے ستائش کی۔